ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے امپائر کو باہر نکال دیا گیا،اس بات کا فیصلہ آئی سی سی نے خود کیا ہے۔کرک اگین کے پڑھنے والوں کو چند روز پہلے سب سے پہلے خبر بریک کی تھی کہ انگلش امپائر کو بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر 6 روزہ قید کی سزاسنائی گئی تھی،ساتھ ہی کرک اگین نے یہ بھی لکھا تھا کہ بڑی سزا سوچی جارہی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،بائیو سیکیور ببل کی بڑی خلاف ورزی،بڑا نام قید،سخت سزا تجویز
بدھ کو آئی سی سی نے آفیشل اعلان کیا ہے کہ گف اس آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے مزید امپائر نہیں رہے ہیں،انہیں کپ سے نکال دیا گیا ہے۔گف نے چند روز قبل بائیو سیکیور ببل رولز کو توڑا تھا جس پر انہیں 6 روز کی قید دی گئی تھی۔
آئی سی سی کے حکم کے مطابق گف کو واپس ان کے ملک بھیجا جارہا ہے،انہوں نے گروپ میچز میں 7 نومبر تک کئی میچز میں ڈیوٹی دینی تھی۔