کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے نام سے نئی جنگ،دنیا بھر کی ٹیمیں شریک،انگلینڈ کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ میں ورلڈکلب چیمپئن شپ شروع ہونے کو ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کارڈ ٹیبل پر ہے،کسی وقت اعلان ہوسکتا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ سی ایل ٹی 20 طرز پر نئے ایونٹ کے آغاز میں دلچسپی رکھتا ہے،آخری بار ایونٹ 10 برس قبل ہوا تھا۔خیال ہے کہ نیا نام ورلڈکلب چیمپئن شپ ہوگا۔بھارت کی آئی پی ایل،پاکستان کی پی ایس ایل،آسٹریلیا کی بگ بیش اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ کی فاتح ٹیمیں ہونگی۔ویسٹ انڈیز سے سی پی ایل کی چیمپئن ہوگی،بی پی ایل کی فاتح سائیڈ بھی ریس میں ہوگی۔
بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے بتایا کہ وہ ایک عالمی ٹورنامنٹ دیکھ رہے ہیں جو کھیل کے ارتقاء میں اگلے منطقی قدم کے طور پر فرنچائز کرکٹ کے حالیہ پھیلاؤ میں سیاق و سباق کو شامل کر سکتا ہے۔گولڈ نے کہا ہے کہ یہ کارڈ پر ہے۔ بلا شبہ کسی وقت ورلڈ کلب چیمپئن شپ ہوگی۔ مرد اور خواتین دونوں کے لیے یہ اگلا منطقی قدم ہے۔