کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے انگلینڈ کی 50 رنزکی برتری بناکسی نقصان کے اتاردی ہے۔یوں اس کا ایک بار پھر سے ایک سے سفر شروع تو ہوا لیکن ایک اوور نے کام بدل کر رکھ دیا۔۔کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کی صبح اوپنرز عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگ کے 15 ویں اوور میں پہلے 50 رنزمکمل کئے۔
ادھر اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی ،جب عبداللہ شفیق کو انگلینڈ کے 3 کھلاڑی ایک بال پر شکارکرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔مارک ووڈ کی شاٹ پچ بال پر اوپنر نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلی تو قریب کھڑے فیلڈر جھک گئے ،بال ان کو لگ کر ہوا میں اچھلی تو ان کے پیچھے کھڑے کپتان بین سٹوکس نے کیچ لینے کی اچھی کوشش کی،ڈائیو بھی لگائی لیکن بال ان کے آگے جب گری تو ہاتھ بال کو ضرور لگے تھے۔بیٹر محفوظ رہے۔
پاکستان کا اسکور جیسے ہی 53 ہوا تو شان مسعود اپنی غلطی سے بولڈ ہوئے۔انہوں نے اسپنر جیک لیچ کو ریورس سوئپ کھیلنے کی غلط کوشش کی،بولڈ ہوگئے،انہوں نے 24 رنزبنائے۔
ارجنٹائن فٹبال ورلڈکپ چیمپئن ،اکثر پاکستانی کھلاڑی ہارگئے،امام الحق کرکٹ لے آئے،دلچسپ مکالمہ
پاکستان کے لئے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی کے ساتھ کمال ہوگیا،میدان میں داخل ہوئے تو تمام انگلش پلیئرز نے آخری ٹیسٹ اننگ کھیلنے والے اظہر علی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ساتھ میں ہاتھ ملائے اور مسکراہٹ دی لیکن صرف 43 بالزروک کر چوتھی گیند پر وہ کھاتہ کھولے بناہی کلین بولڈ ہوئے،ان کو جیک لیچ نے شکار کیا۔پھر کیا تھا۔تمام انگلش پلیئرز نے اسی لمحہ دوبارہ ان سے ملاقات کی۔ہاتھ ملا کر رخصت کیا۔یوں 97 ٹیسٹ میچزکھیلنے والے اظہر علی کا کیریئر 7100 ٹیسٹ اسکور کے ساتھ آخری صفر کو لے کرتمام ہوا۔گرائونڈ میں موجود ان کی فیملی نے پہلے کھڑے ہوکر ان کو میدان میں بھیجا،پھر کھڑے ہوکر ان کو واپس لیا۔پاکستانی ٹیم نے ڈریسنگ روم سے نکل کر ان کو گارڈ آف انر دیا۔
تیسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری،وہ 26 رنزبناکر جیک لیچ کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔پاکستان نے1 رن کے اندر 3 وکٹیں گنوادیں۔
پاکستان نے 3 وکٹ پر 58 اسکور بنالئے تھے۔یوں اب اس کی برتری 4 رنزکی ہے۔2 وکٹیں گرچکی ہیں۔