| | | | |

ارجنٹائن فٹبال ورلڈکپ چیمپئن ،اکثر پاکستانی کھلاڑی ہارگئے،امام الحق کرکٹ لے آئے،دلچسپ مکالمہ

کراچی،دوحہ:کرک اگین رپورٹ

فیفا فٹبال ورلڈکپ فائنل سنسنی خیز رہا۔ارجنٹائن دوگنی برتری کے باوجود  نہ جیت سکا،فرانس نے فائٹ بیک کی اور 2 گول کرکے مقررہ وقت میں میچ برابر کردیا۔اضافی وقت میں ایک بار پھر ارجنٹائن نے برتری لی،جسے کھیل ختم ہونے سے 5 منٹ قبل فرانس نے پنلٹی کک پر گول کرکے  پھر مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا جو آخرتک رہا۔اسکے بعد فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،دونوں ٹیموں کو 5،5 پنلٹیز دی گئیں۔فرانس نے 2 ضائع کردیں،ارجنٹائن نے چوتھا گول داغ کر میلہ لوٹ لیا۔پاکستان کےا کثر کھلاڑیوں کو شکست ہوئی،وہ زیادہ تر فرانس کو سپورٹ کررہے تھے۔ارجنٹائن 36 سال بعد ورلڈچیمپئن بن گیا۔

فٹبال ورلڈکپ فائنل نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دنیا بھر کی طرح یہ دونوں ٹیمیں بھی بیٹھی ایک ساتھ میچ دیکھتی رہی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں اس سلسلہ میں کھلاڑیوں نے اپنی خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوحامیں فٹبال ورلڈکپ فائنل سنسنی خیزمقابلہ کے بعد 2-2 سے برابر ہوا۔اضافی وقت میں چلاگیا۔میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ایک ہال میں بڑی سکرین پر میچ دیکھا۔

امام الحق نے کہا ہے کہ فرانس جیتے گا۔محمد نواز کہتے ہیں کہ

اسی میں امام الحق بولے کہ پاکستان جیتے گا،پاکستان اچھا کھیل رہا۔عبداللہ اور شان مسعود ٹھیک لے جارہے ہیں۔اظہر علی نے بھی فرانس کے حق میں بات کی اور اس کی جیت کی پیش گوئی کی۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ ابھی تک تو ارجنٹائن جیت رہی ہے لیکن میچ باقی ہے،کوئی نہیں جان سکتا کون جیتے گا۔شان مسعود نے کہا کہ ارجنٹائن،ان کے بیٹے نے کہا کہ رونالڈو،میسی،سب ہنس پڑے۔

میسی کی ٹیم زیادہ مقبول تھی،اسٹار کا آخری ورلڈکپ تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *