| | | | |

بال ٹیمپرنگ کے بعد پچ ٹیمپرنگ ،91 سالہ بدترین ریکارڈ ،آئی سی سی کا ایکشن

 

 

برسبیں،کرک اگین رپورٹ

بال ٹیمپرنگ کے بعد پچ ٹیمپرنگ ،جنوبی افریقا کا ایک بار پھر آسٹریلیا پر عدم اعتماد ،آئی سی سی نے بھی شکنجہ کس لیا۔

گابا برسبین کی خوفناک پچ آئی سی سی ریڈار پر آگئی ہے۔میچ ریفری نے تگڑی رپورٹ بنالی ہے۔2 ڈی میرٹ پوائنٹس تیار ہیں۔

اس پچ کے حوالہ سے رکی پونٹنگ ،ڈین ایلجر سمیت نامور شخصیات نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اوورز کی تعداد کے حساب سے 144 اوورز کا کھیل ڈیڑھ روز کا بنتا ہے۔یوں اتنے قلیل وقت میں 34 وکٹوں کا گرنا،میچ کا فیصلہ ہونا ایک ریکارڈ ہے۔کھیل کی 145 سالہ تاریخ میں اس سے پہلے صرف ایک بار آسٹریلیا میں ایسا ہوا تھا، جب ڈان بریڈمین اور برٹ آئرن مونگر نے 1931 میں ایم سی جی میں ویسٹ انڈیز کو 2 روز میں شکست دی تھی۔ دنیا بھر میں کھیلے گئے 2482 ٹیسٹ میچوں میں سے 23 دو روزہ ثابت ہوئے ییں۔ ان میں سے نو 1800 کی دہائی میں تھے، پچھلے 20 سالوں میں چھ میں سے پانچ زمبابوے یا افغانستان کے تھے۔جنوبی افریقا جیسی بڑی ٹیم کےخلاف ناقابل یقین عمل ہے۔

یوں آسٹریلیا میں 91 برس بعد ایسا واقعہ ہوا۔میچ 6 وکٹ سے جیت کیا،تماشا لگ گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *