ایبٹ آباد (کرک اگین رپورٹ)۔ بابر اعظم اور فینز،دوسرے روز کیا ہوا،رضا اللہ نے کیا تلخ جملوں کا تبادلہ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے روز بھی ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بابر اعظم کا جادو سر چڑھ کر بولا، جہاں گراؤنڈ کے اندر اور باہر کرکٹ شائقین کا تانتھا بندھا رہا۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی ایک مڈل آرڈر فین تمام سیکیورٹی حصار توڑ کر پچ تک پہنچنے میں کامیاب رہا اور سابق کپتان کے ساتھ یادگار سیلفی بنوائی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ کے دوسرے دن بھی بابر اعظم کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا، تاہم حریف ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک 8 وکٹیں گنوا دی ہیں اور 377 رنز بنا لیے ہیں۔ اب قوی امکان ہے کہ کھیل کے تیسرے روز بابر اعظم ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دو دن تک فینز سے بے پناہ پیار اور محبت سمیٹنے والے بابر اعظم اپنے بلے سے شائقین کو کیا تحفہ دیتے ہیں۔
دوسری جانب بولنگ لائن میں رضاء اللہ اب تک 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ میچ کے دوران ایک موقع پر رضاء اللہ اور حریف بیٹر کے درمیان جملوں کا سخت تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا، لیکن کرکٹ کے میدانوں میں ایسی گرما گرمی کھیل کی دلچسپی اور سنسنی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
