| | | |

دل میں قوم کا بڑا درد ہے،نیوزی لینڈ والے بھی بنگلہ دیش میں ہارجاتے ہیں،رضوان کا تازہ بیان

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

دل میں قوم کا بڑا درد ہے،نیوزی لینڈ والے بھی بنگلہ دیش میں ہارجاتے ہیں،رضوان کا تازہ بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہےکہ ہمارے دل میں ہماری قوم کیلئے بڑا ہی درد ہے ،ہار کسی کو پسند نہیں۔ٹیم کو بھی پسند نہیں اور مجھے بھی پسند نہیں ہے۔اس وقت ہم روٹیشن پالیسی پر ہیں،اس لئے ہاررہے ہیں۔آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ وغیرہ بنگلہ دیش میں جاکر ہارجاتے ہیں کیونکہ وہ وہاں کمبی نیشن تلاش کررہے ہوتے ہیں۔

میچ کے دوران عمران خان کا پوسٹر،سرکاری ٹی وی بلینک ہوگیا،اعظم خان باہر بیٹھے کیوی فیلڈرسے لڑپڑے

رضوان کہتے ہیں کہ ہمارے بائولرز کے پاس وکٹیں نہیں آرہی ہیں،یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ کیوں۔عمر گل سے پوچھ لینا،وہ آپ کو بتائیں گے۔شاہین نے شروع میں وکٹ لیں،مڈلاوورز میں پھر ہم ناکام گئے۔اس سے آپ کو لگتا ہے کہ ہماری فاسٹ بائولنگ ایکسپوز ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رضوان کہتے ہیں کہ میں نے سنچری نہیں کی،مجھے افتخار احمد نے کہا تھا کہ اس وکٹ پر اسکور نہیں بنے گا،یہ 150 والا وکٹ ہے،اس لئے میرے ذہن میں 100 مکمل کرنا نہ تھا،باقی عزت و ذلت اللہ کے ہاتھوں میں ہے۔

پاکستانی فیلڈرزکا میچ جیتنے سے انکار،4 کیچز ڈراپ،کیویز کی مسلسل چوتھی فتح

پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ سے مسلسل چوتھا ٹی 20 میچ ہاری ہے اور بد ترین انداز میں اب تک 4 ٹی 20 میچز ہارچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *