لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
کراچی میں کیوی ٹیم،لاہور میں نئے کرکٹ حکام پہنچ گئے،نجم سیٹھی کا کرکٹ رجیم چینج فتح کا دعوی۔رکن منیجمنٹ کمیٹی شفقت رانا قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں،اس کا مطلب ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی سی بی اقتدار پر قبضہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ادھر رمیزراجہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔نئے نامزد چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے رمیز راجہ کی قیادت میں چلنے والی کرکٹ رجیم حکمرانی کو ختم کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کا 9واں دورہ پاکستان، گرین کیپس غالب،بلیک کیپس کا بھی کارنامہ
لاہور میں یہ حالات ہیں اور کراچی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پہنچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے استقبال کیا۔ایک جانب کرکٹ ٹیم پہنچی۔دوسری جانب بورڈ پر بھی کچھ لوگ پہنچ گئے ہیں۔
حکومت پاکستان نے اگرچہ فوری طورپر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کی مدد سے منظوری لے لی ہے لیکن پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے آج کچھ رد عمل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وہ چاہیں تو قانونی جنگ لڑسکتے اور جیت سکتے ہیں،اس لئے کہ آئین میں وزیر اعظم پاکستان کے پاس پی سی بی کے چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
پی سی بی چلانے کے لئے 14 رکنی کمیٹی قائم،کرکٹرزبھی شامل
وفاقی کابینہ نے پی سی بی کا 2019 کا آئین منسوخ کیا ہے۔ساتھ میں 2014 کا آئین بحال کیا ہے۔باقی تفصیلات بھی شائع ہوچکی ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ آج جمعرات کو کسی بھی وقت ایکشن لے سکتے ہیں۔