لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے ہیں،جہاں ڈرے اور سہمے سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔ان کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کی غیر اہم شخصیت شکیل شیخ بھی ساتھ تھے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے نئے ہیڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پشاور میں کرکٹ میچزکروائیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کی اور کہا ہے کہ 4 سال بعد آیا ہوںکام کروں گا۔الیکشن کب ہونگے،کون جیتے گا،کون ہارے گا،کچھ نہیں کہا جاسکتا۔میں یہاں کب تک ہوں،اس کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں۔کارکردگی اہم ہے۔نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ہم کام کریں گے۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اس سے قبل کمیٹی کے نئے نامزد افراد پہنچے،انہوں نے اندازا لگایا،کوئی رد عمل نہ ہونے پر پی سی بی چیئرمین کو گرین سگنل ملا۔یوں نجم سیٹھی کرکٹ رایداری میں داخل ہوگئے۔
کراچی میں کیوی ٹیم،لاہور میں نئے کرکٹ حکام پہنچ گئے،نجم سیٹھی کا کرکٹ رجیم چینج فتح کا دعوی
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔انہوں نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا،ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ہونے دیا جارہا ہے اور کہیں سے کوئی مداخلت نہیں ہے جو کسی طوفان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔
ادھر پاکستان کی اہم ترین شخصیت وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے ایمبیسڈر کے طور پر سری لنکا پہنچ گئے،جہاں ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔