لاہور،ملتان،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل،آفیشل اعلان ایک 2 روز میں متوقع ہے۔اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نے کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم عرصہ دراز 20 سال بعد پاکستان آئی ہے،اس کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلاجانا ہے لیکن اب بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے ملتان میں میچ کا انعقاد مشکل ہوگا،اس لئے ٹیسٹ میچ کراچی ہی ہوگا۔یوں دونوں ٹیسٹ میچز اور تینوں ایک روزہ میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔
عبوری سلیکشن کمیٹی منتخب کیوں نہ ہوسکی،کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ پی ایس ایل 2024 کے میچز ملک کے 6 سنٹرزمیں ہونگے،ان میں کراچی،لاہور،ملتان،راولپنڈی،کوئٹہ اور پشاور شامل ہونگے۔ساتھ میں آزاد کشمیر کو بھی میزبانی ملے گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم نے اس ماہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی۔