| | |

عبوری سلیکشن کمیٹی منتخب کیوں نہ ہوسکی،کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کیمٹی  عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان  نہیں  کرسکی۔
جمعہ کے بعد سے شروع ہونے والا اجلاس غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا اور طویل ہوا ۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو زوم پر شرکت کی اور اپنی آرا دیں۔
ابتدائی طور پر چیف سلیکٹر کے لئے شعیب اختر ،اںضمام الحق اورراشد لطیف کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

نجم سیٹھی نے میڈیا بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میچز پشاور کے ساتھ کویٹہ میں بھی کروائیں گے ۔
نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہم بورڈ کا عںبوری سیٹ اپ لائیں گے جو 120 روز کے لئے ہوگا،سلیکشن کمیٹی بھی ہوگی،اس سب کے حتمی فیصلے کل ہونگے۔آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ نہیں ہوسکا،منیجمنٹ کمیٹی اجلاس کل پھر ہوگا۔

کرک اگین ذرائع کے مطابق فیصلہ اس لئے نہیں ہوسکا کہ بڑے کرکٹرز نے عبوری سیٹ اپ کا حصہ بننے سے معذرت کی ہے اور وہ مستقل رول مانگ رہے ہیں۔
دوسرا ایشو اس وقت یہ ہے کہ بڑے نامی کرکٹرز عوامی نا خوشی سے بھی آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاسی بنیاد پر ہونے والی اس تبدیلی کا حصہ بننے سے وہ بھی ناپسندیدگی کا شکار ہونگے۔

ساتھ میں ملکی ڈومیسٹک کرکٹ سٹاپ کردیا گیا ہے۔تمام کمیٹیاں ختم ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *