میلبرن،کرک اگین رپورٹ
ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز ہے۔ڈرامے بڑھتے جارہے ہیں۔ہر روز غیر متوقع بات ہے۔پاکستان جیسی ٹیم کے لئے کیا اتنی ہی بے ہوش ہونے کو کافی نہیں ہوگاکہ ابھی 3 روز مکمل نہیں ہوئے،ایک سیشن باقی ہے۔2 اننگز مکمل ہوچکی ہیں اور ایک اننگ 600 کے قریب اسکور کرگئی۔یہی نہیں 2 کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،ایک کیمران مین معطل ہوگیا،ایک کرکٹر میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔کوئی بعید نہیں کہ دن کے باقی ماندہ ایک سیشن جتنے اوورز میں پروٹیزکی دوسری اننگ بھی سمٹ جائے اور میچ آج ہی ختم ہوجائے۔
میلبرن میں جب کھیل کا تیسرا روز شروع ہوا تو آسٹریلیا دن کا تیسرا اوور ہی کھیل رہا تھا کہ ٹریوس ہیڈ اینرچ نورتج کے ہاتھوں 57 رنزبناکر بولڈ ہوگئے۔کل زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے ڈیوڈ وارنر آئے اور پہلی بال پر نورتج کے ہاتھ بولڈ آئوٹ ہوئے۔386 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع ہوئی۔395 سے 400 تک مزید 3 وکٹیں گرگئیں۔وارنر جو کل ڈبل سنچری کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے۔وہ آج کوئی رن نہ بناسکے اور 200 پر آئوٹ رہے۔آج کی اننگ کی بات ایلکس کیری کی پہلی سنچری تھی۔وہ111 رنزبناکر گئے۔کیمرون گرین جو کل 51 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے۔غیر معمولی چوٹ کی وجہ سےنہ صرف واپس بیٹنگ کرنے نہیں آئے بلکہ جاری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
روہت شرما،ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سے ڈراپ،دھون ون ڈے اسکواڈ سے آئوٹ،اعلان
آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 575 اسکور پر اننگ ڈکلیئر کی،اسے جنوبی افریقا کےاسکور 189 رنزپر 386 اسکور کی غیر معمولی سبقت ہے۔اینرچ نورتج نے92 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔
ادھر سپائڈرمین آپریٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔میلبرن میں سپائڈر کیمرا پروٹیز پیسر نورتج سے ٹکرایا تھا،جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا،نشریاتی ادارے نے معافی مانگ لی تھی لیکن آج اس آپریٹر کواس میچسےنکال دیا گیا ہے۔