| | |

روہت شرما،ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سے ڈراپ،دھون ون ڈے اسکواڈ سے آئوٹ،اعلان

ممبئی،کرک  اگین رپورٹ

بھارت نے ویرات کوہلی کے ساتھ کپتان روہت شرما کو بھی ٹی20 اسکواڈ سے باہر نکال دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف محدود اوورز سیریز کے 2اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ان کے ساتھ کے ایل راہول بھی ڈراپ ہیں۔ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد بھارتی سلیکٹرز مستقبل کامنطرنامہ ابھی سے سیٹ کررہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈکپ کے آغاز سے صرف 10 ماہ قبل  شیکھر دھون کو ون ڈے اسکواڈ سے باہر پھینکا ہے جو ماضی قریب میں قیادت کرتے نظر آتے تھے۔

ساری رات خراب طبعیت کے باوجود بیٹنگ کی،میدان میں چکر آئے،سلمان علی آغا

روہت شرما ون ڈے اور ہردک پانڈیا ٹی20 اسکواڈ کے کپتان ہونگے۔ایک روزہ سیریز میں کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔3 جنوری سے ہوم میدانوں میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ٹی20 سیریزمیں سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہونگے۔ماروی اور مکیش نئے پلیئرز کے طورپر سلیکٹ ہوئے ہیں۔رشی پانت دونوں اسکواڈز کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹی 20 سیریزکے بعد بھارت اور سری لنکا 10 جنوری،12 اور 15 جنوری کو 3 ون ڈے میچزکھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *