کراچی،کرک اگین رپورٹ
اننگ کے آدھے اوورز جب میں کروں گا،40 سے45 اوورز میرے ذمہ ہونگے تو مارتو پھر مجھے ہی پڑے گی،رنز بھی مجھے پڑیں گے،کسی اور کوپڑنے سے تو رہے۔یہ باتیں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے بدھ کو کیں۔
کراچی میں بلیک کیپس کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرپریس کانفرنس میں نعمان عل کہتے ہیں کہ سب کو یہ نظر آئے گاکہ مجھے 100 سے اوپر اسکور پڑرہے ہیں،یہ نہیں دیکھنا کہ اننگ کے ہاف اوورز کون کررہاہے۔انہوں نے یہ چبھتا ہوا جواب ایک سوال کے جواب میں دیا۔
کین ولیمسن سے پھر 2 سال بعد سنچری بنوالی گئی،کیویز نے حساب چکتا کردیا،برتری کی جانب مارچ
اسپنر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کم سے کم کیویز کو آخری اننگ میں 200 رنزکا ہدف دے گا،اس لئے کہ پچ ٹرن ہورہی ہے۔اسپنرزکو بھرپور مدد مل رہی ہے۔،دیکھنا ہوگا کہ کیویز کی برتری کتنی کم ہو،اس حساب سے دوسری اننگ کھیلیں گے۔
بابر اعظم فیلڈ میں واپس،سرفراز احمد سے کپتانی لے لی،میوزیکل چیئرمیں پی سی بی نااہل
ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میری بال پر 2 اسٹمپ ضائع ہوگئے۔سیفی بھائی(سرفراز احمد)نےپوری کوشش کی،نہ پکڑسکے۔تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہورہے ہیں،آغاشکیل کل میدان میں ہونگے۔
کراچی ٹیسٹ دلچسپ ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ نےپاکستان کے اسکور 438 رنزپر 440 اسکور کئے ہیں۔4 وکٹیں باقی ہیں۔جمعرات کو میچ کا چوتھا روز ہوگا۔