| | | | | | |

کین ولیمسن سے پھر 2 سال بعد سنچری بنوالی گئی،کیویز نے حساب چکتا کردیا،برتری کی جانب مارچ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کین ولیمسن سے پھر 2 سال بعد سنچری بنوالی گئی،کیویز نے حساب چکتا کردیا،برتری کی جانب مارچ۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی پیسرز،اسپنرزکا جنازہ نکل گیا،کیویز نے پڑکر ایسا دبو چاکہ 3 روز کا حساب پورا کردیا ہے۔ادھر سابق کیوی کپتان کین ولیسمن نے ایسی سنچری جڑی کہ اپنی 2 سالہ محرومی بھول گئے۔پاکستان سے کٹا حساب پھر سے جوڑ دیا،وہ بھی سنچری کے ساتھ۔

کین ولیمسن نے آخری بار پاکستان کے خلاف 2021کے شروع میں آخری سنچری بنائی تھی اور وہ ڈبل سنچری 238 رنزکے ساتھ تھی،88 ٹیسٹ کھیلنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر نے 25 ویں سنچری اسکور کی۔

پاکستانی بائولرز نے یہ مدد فراہم کردی۔کیوی سابق کپتان نے آخر سنچری دیکھ لی،اس میں سرفراز احمد کا اسٹمپ چھوڑکرمدد فراہم کرنا اوربابراعظم کا کیچڈراپ کرنا جیسے عناصر بھی تھے۔

نیوزی لینڈ نے بدھ کو تیسرےروز کے خاتمہ تک 6 وکٹ پر   440 رنزبنالئے تھے۔کین ولیمسن 105 پر ناقابل شکست تھے۔ٹام بلنڈل 47 پر آئوٹ تھے۔ٹام لیتھم 113 پر گئے۔ڈیوون کونوے 92 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

بابر اعظم عملی طور پر ٹیسٹ کپتان نہ رہے،سرفرازاحمد کا پہلا بڑا فیصلہ بحث بن گیا

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2  اورابرار نے 3 وکٹیں لیںمحمد وسیم کو ایک وکٹ ملی۔پاکستان نے 438 رنزبنائے تھے۔

آج دن بھرتماشے ہوئے۔بابر فیلڈ میں نہ آئے۔رضوان نے متبادل فیلڈرکے ساتھ کپتانی کی،ریفری اورامپائرز نے منع کیا،سرفراز نے پھرکپتانی کی،لنچ کے بعد بابر اعظم کپتانی کرنے آگئے۔یہ فسانہ بھی خوب رہا۔

کیویززکی برتری 2 رنزکی ہوگئی ہے۔4وکٹیں باقی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *