کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز پاکستان کے لئے اچھا شروع نہ ہوا۔بابر اعظم کا ایک ریویو مذاق بنا تو تھوڑی دیر بعد امپائر علیم ڈار کا کین ولیمسن کو آئوٹ قرار دینا ان کےلئے باعث شرمندگی بنا۔کیویز نےکچھوے کی چال رکھی ہے اور پہلا گھنٹہ کامیابی کے ساتھ گزارا ہے۔
میچ کی چوتھی صبح کا پہلا گھنٹہ اس لئے بھی اہم تھا کہ پاکستان کیویز کی برتری کی جانب ہوتی پیش قدمی روکنا چاہتا تھا لیکن کیا ہوا۔پہلے کین ولیمسن کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایسا ریویو لیا جو مزاحیہ کے ساتھ مذاق اڑوانے والا تھا،ولیمسن کے بیٹ سے لگ کر بال پیڈپر لگی لیکن ریویو لیاگیا،امپائر علیم ڈار کا فیصلہ درست رہا۔
میلبرن میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی کوشش کی تصدیق ،مزید سنسنی خیز اںکشاف
تھوڑی دیر بعد پیسر کے بعد اسپنر نعمان علی کی بال کین ولیمسن کے پیڈ پر لگی تو اپیل پر امپائر علیم ڈار نے انگلی کھڑی کردی۔اس بار کیوی بیٹر نے ریویو لیا،جس میں دیکھاجاسکتا تھا کہ بال سٹمپ کے باہر پچ ہوئی ہے۔نتیجہ میں امپائر نے فیصلہ بدلا۔
یوں علیم ڈار جو اس میچ میں مسلسل غلطیاں کررہے ہیں،ایک بار پھر تنقید کا ناشنہ بنے۔نیوزی لینڈ نے چوتھے روز کے پہلے سیشن کے پہلے ڈرنک وقفہ تک 6 وکٹ پر469 اسکور کئے ہیں۔31 رنزکی برتری ہوگئی ہے۔ولیمسن 119 پر موجود تھے۔