برسبین ،کرک اگین رپورٹ
ایک کیچ،2023 کے پہلے ہی روز کرکٹ رولز کے بخیے ادھیڑ گیا،کرکٹ بک سال رفتہ کی طرح گم معلوم ہوئی،کیا آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ میں کچھ بلکہ بہت کچھ بڑا ہوگیا ہے،اب ہر کوئی رول بک کھول رہا ہے۔
اتوار کی رات ایسا ہی ہوا جب سڈنی سکسرز کے خلاف برسبین ہیٹ کی جیت میں مائیکل نیسر کوشاں تھے ،اونچاشاٹ کھیلا اوراس کے بعد گابا میں امپائرز کے فیصلے سے کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے۔کرکٹ دیکھنا بھول گئے ۔
سکسرز کے 224 رنز کے بڑے ٹوٹل کے تعاقب میں دیر ہو چکی تھی جب جارڈن سلک نے گیند کو باؤنڈری کی طرف اچھالا، جہاں نیسر موجود تھے۔
انہوں نے پہلے بائونڈری کے قریب اچھل کر کیچ لیا اور بائونڈری کے باہر گرنے سے قبل گیند فضا میں اچھال دی ، اسے ہوا میں پھینک کر وکٹ بچانے اور چھکا روکنے کی کوشش تھی۔اب بال اور فیلڈر دونوں بائونڈری سے کہیں باہر تھے۔
فیلڈر بائونڈری حد سے کئی میٹر باہر تھے جب انیوں نے ہوا میں چھلانگ لگائی اور دوبارہ گیند کو پکڑا لیکن زمین سے پائوں کا رابطہ کرنے سے پہلے اسنے بال دوبارہ ہوا میں پھینک دی،اب بال واپس گرائونڈ آرہی تھی اور وہ بھی واپس آیا،تیسری کوشش میں یہ کیچ پکڑا۔
اس کے بعد وہ پیچھے کی طرف بھاگا اور کیچ مکمل کیا، جس سے سکسرز کو یقین ہو گیا کہ یہ چھکا تھا اور نیسر کو یقین تھا کہ یہ وکٹ تھی۔ ایک جائزہ نے ثابت کیا کہ نیسر درست تھا،امپائر نے آئوٹ قرار دے لیکن نئی بحث شروع ہوگئی۔
فیلڈر اور بال بائونڈری سے باہر ہوگئے۔فیلڈر باہر کی حدود میں کھڑا ہے۔اچھل کر کیچ لیتا ہے۔واپسی پائوں زمین پر لگنے سے قبل واپس اچھالتا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے۔
بحث جاری ہے۔