کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر رن آئوٹ۔کیریئر میں چھٹی بار انہیں اس ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ٹیسٹ کیریئر کے 47 حاضریوں میں 6 بار کا رن آئوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے۔پاکستانی کپتان کو اس سے بھی زیادہ پرابلم یہ ہوئی ہے کہ وہ ساتھی کھلاڑی امام الحق کی کال پر تیسرے رن کے لئے دوڑے اور جب امام اپنی کریز پر رک گئے تو الٹا امام الحق ان پر چلاتے پائے گئے۔
امام الحق غصہ میں انہیں بول رہے تھے اور ایک ہاتھ کو بار بار زمین کی جانب کررہے تھے۔امام الحق کی ایسی چنگھاڑ پر بابر زیادہ نہ بول سکے۔پھر کیا تھا۔ایک کا منہ ادھر اور دوسرے کا ادھر۔
کیوی ٹیم کی آخری وکٹ آسمان ڈھاکر گرگئی
پاکستانی کپتان اس سے قبل بھی رن آئوٹ ہوئےتھے۔تب بھی امام بیٹنگ کررہے تھے۔بابر اعظم 24 رنزبناکر گئے تو 99 پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔امام کی بیٹنگ کا عالم یہ ہے کہ وہ اس وقت تک74 بالز کھیل چکے ہیں اور صرف 35 رنزبنائے ہیں۔بابر کے آئوٹ ہونے کے بعد پاکستان نے 5 اوورز میں صرف 1 رنزبنایا ہے۔30 ویں اوور کی بیٹنگ تک 100 اسکور تھے اور 3 آئوٹ تھے۔
کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان 449 رنزکے جواب میں نیوزی لینڈ کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔