سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ا ہم ترین سیریز کے اہم میچ کے ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا کی پواتنٹس شرح ۔3 فیصد کم ہوئی ہے۔جنوبی افریقا کے بھی اڑھائی فیصد پوائنٹس ڈائون ہوئے ہیں۔یوں تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر آسٹریلیا کے 75.56 فیصد پوائنٹس ہیں،پہلی پوزیشن ہے۔جنوبی افریقا 48.72 پوائنٹس پر گرگیا ہے۔اس کا چوتھا نمبر ہے۔بھارت 58.93 کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا53.33 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میں متعدد ڈرامے،نوبال پر میچ ختم،آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل۔اب بھارت میں آسٹریلیا نے آخری سیریز کھیلنی ہے۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی سیریز باقی ہے۔اسی طرح جنوبی افریقا کی بھی ایک سیریز ہے۔بظاہر بھارت اور آسٹریلیا اس سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلتے نظر آتے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ متعدد ڈراموں کے ساتھ ختم ہوا۔لو کیچنگ نے تھرڈ امپائر کے فیصلوں کو ہائی لائٹ کیا۔سٹیون سمتھ کا پکڑا گیا کیچ متنازعہ بنا۔اسی طرح آسٹریلیا کو 5 رنزکی پنلٹی پڑی ہے،بال ہیلمٹ پر لگی تھی۔ٹیسٹ میچ نو بال پر ختم ہوگیا۔لبوشین نے جب اوور کی آخری بال کروائی تو کینگروزکپتان پیٹ کمنز نے میچ ڈرا پر ختم کرنے کا اعلان کردیا،5 سیکنڈز میں ہی تھرڈ امپائر نے اسپنر کی بال نوبال قرار دے دی لیکن امپائرز بھی میچ کال آف کرچکے تھے۔یوں ٹیسٹ میچ نو بال پر تمام ہوا۔
آسٹریلیا 0-2 سے سیریز جیتا ہے۔آخری میچ ڈرا ہوا۔سڈنی ٹیسٹ کی سٹوری کے لئے یہاں کلک کریں۔
عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری بھینٹ کام نہ آئی،آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ جیتنے میں ناکام