کراچی،کرک اگین رپورٹ
اسامہ میر کی پہلی وکٹ ہی یادگار،بابر اعظم اور پی سی بی آمنے سامنے۔اسامی میر کی پہلی وکٹ ہی یاد گار بن گئی۔رائٹ ہینڈ اسپنر نے رائٹ ہینڈ تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کی وکٹ اڑادی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کلین بولڈ ہوئے اور حیرانگی سے بال کا ٹرن اور اچھا کے ساتھ تیزی پر حیران رہ گئے۔
نیشنل بنک ایرینا میں پاکستان ،نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس بابر اعظم نے جیتا تھا اور پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی96 رنزپر پویلین لوٹ چکے تھے۔16 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا تھا۔اس سے سے قبل محمد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ادھر پی سی بی،چیف سلیکٹر اور پاکستانی کپتان وٹیم منیجمنٹ میں ٹھن گئی ہے۔شان مسعود کو نائب کپتان بنایا جانا پی سی بی کا فیصلہ تھا لیکن بابر اعظم نے انہیں اس ایک روزہ میچ کے لئے نہیں کھلایا ۔یوں پاکستان کرکٹ حلقوں میں یہ یہ ایک سلگتا موضوع بن گیا ہے۔
پہلا ون ڈے،نائب کپتان باہر،ایک۔کیپ،ٹاس اپ ڈیٹ
بابر اعظم نے اس معاملہ پر اپنا سٹینڈ لے کر پی سی بی کو سخت جواب دیا ہے کہ مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے