گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ
بھارت ،سری لنکا پہلے ون ڈے میچ میں ڈرامہ۔بھارتی کپتان روہت شرما نے حریف کپتان کے رن آئوٹ کی اپیل واپس لے کر ان کی سنچری مکمل کروادی۔رن آئوٹ کرنے پر روہت شرما نے اپنے پیسر محمد شامی کو ڈانٹ پلادی۔فیلڈ امپائر کی جانب سے تھرڈ امپائر کو رون آئوٹ کل چیک کرنے کی درخواست واپس لے لی۔
یہ حیران کن ڈرامہ پہلے ون ڈے میں اس وقت پیش آیا،جب داشن سناکا 98 پر کھیل رہے تھے۔پیسر محمد شامی نے بائولنگ کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے دوسرے بیٹر کو مانکڈ رن آئوٹ کردیا۔یہ رن آئوٹ اب آئی سی سی کے نئے رولز مین اخلاقی آئوٹ تھا۔
فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر سے رن آئوٹ چیک کرنے کا اشارہ کردیا۔ایسے میں کپتان روہت شرما آئے اور محمد شامی سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا،پھرا ن کو روکا۔اپیل واپس لی اور حریف کپتان کو کھلایا۔یوں اس طرح سنچری مکمل کرنے کا موقع دیا،شناکا 108 پر ناقابل شکست لوٹے۔
سری لنکا کا بھی بھارت پر ٹرپل سنچری کا تڑکا ،پیٹ کمنز دورہ پاکستان پر اب کیا بول گئے
بعد میں بھارتی کپتان روہت شرما نے بتایا ہے کہ ایسا آئوٹ ہم نے سوچا نہیں تھا،یہ ٹھیک نہیں تھا۔شناکا نے اچھی بیٹنگ کی،اسے اصل طریقہ سے آئوٹ کرنا بنتا تھا،جو ایسے نہیں کرسکتے تھے،اس لئے اپیل واپس لی۔بھارت یہ میچ 67 رنز سے جیت گیا۔