کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان 20 برس بعد بھی ہوم سیریز نہ جیت سکا،کیویز ون ڈے سیریز جیت گئے۔پاکستان 20 برس بعد بھی ہوم سیریز نہ جیت سکا،اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات ،وہاں سے واپس اپنے ملک آنے والی گرین کیپس ٹیم 2003 کے بعد سے مسلسل ہوم سیریز ہارنے کی روایت پر قائم رہی،جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر باہمی سیریز میں 12 برس بعد بھی ناکامی مقدر بنی۔کراچی کے نیشنل بنک ایرینا میں بلیک کیپس نے فیصلہ کن ون ڈے میچ 2 وکٹ سے جیت کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر 150 پوائنٹس مکمل کرکے اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کااعلان کیا۔نسیم شاہ کا باہر کیا گیا،محمد حسنین لائے گئے۔اسی طرح امام الحق کی جگہ نائب کپتان شان مسعود کی آمد ہوئی۔پاکستان 21 پر شان مسعود صفر اور بابر اعظم 4 سے محروم ہوچکا تھا۔تیسری وکٹ پر اوپنر فخرزمان اور محمد رضوان نے شاندار شراکت بنائی۔دونوں نے 154 اسکور اضافہ کیا۔محمد رضوان 77 اسکور بناکر گئے تو کیویز کی واپسی ہوئی۔فخرزمان سنچری مکمل کرتے ہی 101 پر رن آئوٹ ہوگئے۔آغا سلمان 45 اور حارث سہیل22 رنزبناسکے۔پاکستانی ٹیم 9 وکٹ پر 280 رنزتک جاسکی۔کیویز کی جانب سےٹم سائوتھی 56 رنز دے کر3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔
نیوزی لینڈ نے جوابی اننگ میں 43 رنزکا اچھا آغاز لیا۔108 تک 1 نقصان تھا۔پھر پاکستان نے واپسی کی اور 38 اوورز ایک بال تک 6 آئوٹ کردیئے۔ٹوٹل اسکور 206 ہوا تھا۔یہاں پر رضوان سے گلین فلپس کا کیچ ڈرا ہوا۔وہ ففٹی مکمل کرگئے۔نیوزی لینڈ کو 36 بالز پر 31 اسکور درکار تھے۔اس سے قبلفن ایلن 25 ،ڈیون کونوے52 کرکے آئوٹ ہوئے۔کپتان کین ولیمسن 53 بناگئے۔وہ رن آئوٹ ہوئے۔محمد نواز نے اس وقت کہ جب 12 اسکور باقی تھے،مچل سینٹنر کو 15 کےا نفرادی اسکور پر بولڈ کیالیکن دیر ہوچکی تھی۔
بعد میں محمد وسیم نے 8 ویں وکٹ لی تو کیویز فتح سے 2 رنزکی دوری پر تھی۔نیوزی لینڈ نے ہدف 11بالیں قبل 8 وکٹ پر پورا کرکے میچ 2 وکٹ سے جیت لیا،سیریز بھی 2-1 سے نام کی۔
آغا سلمان نے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔محمد وسیم نے بھی 2 آئوٹ کئے۔گلین فلپس قیمتی 62 پر ناقابل شسکت لوٹے۔