لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کھیل نہیں،نئی رجی،خوفناک سرگرمیوں کی وجہ سے ہارا،رمیز راجہ تفصیلات لے آئے۔یہ کرکٹ میچ جیتنے،ہارنے کی وجوہات ہیں۔نئی رجیم بڑی وجہ بنی۔آف دی فیلڈ بے چینی پیداکرکے پاکستانی ٹیم کو یہاں تک پہنچایا گیا وہ ون ڈے سیریز ہارگئی۔ان خیالات کا اظہار سابق پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے تیسرے میچ کے فوری بعد کیا ہے۔
رمیز راجہ نے موجودہ پی سی بی منیجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ بہت سے غیر ضروری ایشوز کھڑے کئے گئے۔مثال کے طورہیڈکوچ کا ایشو اوپن کھڑاکیا گیا۔دوران سیریز مکی آرتھرسے بات کرنے کی کہانی نکالی گئی۔پھر کہا گیا کہ غیر ملکی کوچز ہونگے۔مقامی کوچز اپنی سیاست کرتے ہیں۔ایسے میں موجودہ کوچزکس دل اور کس توجہ سے کام کرسکیں گے،یہ پہلا بڑا اٹیک ہوا۔یہ تبدیلی اندر کھاتے ہوتی ہیں۔تبدیلیاں خاموشی سے ہوتی ہیں۔پھربابر اعظم کی کپتانی پرسوالات۔پھر کہا گیا کہ ٹیسٹ کا کپتان کوئی اور ہوگا۔پھر کہا گیا کہ 3 فارمیٹ کے کپتان 3 ہونگے۔بابر اعظم کو پریشر میں ڈال دیا گیا۔وائٹ بال میں بابر اعظم کی کپتانی لاجواب رہی ہے۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پھر وکٹ کیپر کو دبائو میں ڈال دیا،یہ سوالات ہوگئے کہ ان کی جگہ بنتی بھی ہے یا نہیں۔پھر ایسا نائب کپتان بنادیا گیا جس کی 11 میں جگہ نہیں بنتی تھی۔شان مسعود کی بہت عزت ہے لیکن غلط موقع پر یہ کردیاگیا۔اس سے کیا ہوا کہ ٹیم انڈر پریشر ہوئی اور ہارگئی۔پلیئرز خود غرض ہوجاتے ہیں،ٹیم میں جگہ بنانے کے چکر میں اپنی ذات کیلئے کھیلتے ہیں۔پھر اجتماعی وننگ کمبی نیشن کا پیپر پھٹ جاتا ہے۔ایک کامنس نئے لوگوں نے تباہ کردی جو کرکٹ بورڈ میں آئے ہیں۔اسی وجہ سے ون ڈے سیریز گنوادی ہے۔
کین ولیمسن کا بابر اعظم،پاکستان،کرکٹ ٹیم کےمتعلق کھلا اعتراف
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کرکٹ کی بات کریں تو یہ وننگ ٹریک کے قریب آکر ہارجاتے ہیں۔آفدی فیلڈ کی بے چینیاں بہتر نہیں ہونے دے رہی ہیں۔بڑی احتیاط کے ساتھ اس ٹیم کو لے کرچلنا ہے۔فینز اس کے پیچھے ہیں،ٹریک ٹھیک ہے تو خدارا اسے برباد نہ کریں۔غیر پروفیشنل لوگ آکر یہ سب خرابی کررہے ہیں۔آخری میچ میں حارث رئوف بھی آف کلر دکھائی دیئے۔حارث سہیل بھی جم کر نہیں کھیل پائے۔پاکستان پہلے فیلڈنگ کرتا تو جیت جاتا لیکن پریشر والے میچ میں 280 اسکور بھی کافی تھا۔یہ شکست بے چینی،تنازعات کھڑے کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ سے شکست،بابر اعظم کو انڈر پریشر کئے جانے،خراب پرفارمنسز کےانکشافات