عمران عثمانی
Image source by ESPN Cricinfo
انگلش کھلاڑیوں کا ہوائی جہاز سمیت گرائونڈ پر حملہ ۔انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے معروف کھلاڑیوں کا ہوائی جہاز میں بیٹھ کر حریف ٹیم پر حملہ،بھاری جرمانے کا سامنا ۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ آج سے ٹھیک30سال قبل پیش آیا،اس کی انفرادیت اور واقعہ کی حساسیت کرکٹ شائقین کے دلوں پر نقش ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 1991میں آسٹریلیا کے دورے پر تھی،انگلش ٹیم کوئنز لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہی تھی۔میزبان ٹیم کے رابن اسمتھ سنچری بناکر فارم میں واپس آچکے تھے،یہ انگلینڈ کے لئے خطرے کا سائرن تھا،ان دونوں ممالک میں بھی وہی کچھ چلتا ہے جو پاک بھارت میچ کا خاصہ ہے۔21 جنوری 1991کو میچ کا تیسرا دن تھا،انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیوڈ گاور اور جان مورس نے دو پنکھی ہوائی جہاز کرایہ پر لیا اور سیدھا کینبرا اوول کےگرائونڈ میں اتار دیا۔آسٹریلیا کے نیشنل و ڈومیسٹک پلیئرز اس ناگہانی افتاد پر ہکا بکا رہ گئے۔
انگلش کرکٹ ٹور منیجمنٹ اور بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی اس حرکت کا سخت نوٹس لیا اور فی کھلاڑی پر ایک ہزار پائونڈز جرمانہ کردیا،بعد میں جان مورس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ ہوائی جہاز سےواٹر بم گرانا چاہتے تھے جس کی مکمل تیاری کر لی گئی تھی۔
کرکٹ کی دنیا آج جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے رولز بھی نہایت سخت ہیں،اس قسم کی حرکت کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔انگلش کرکٹرز کا موقف یہ تھا کہ وہ تو یہ مذاق میں کر رہے تھے۔
بائیس (22)برس قبل آج ہی کے دن پاکستانی آل رائونڈر عبدا الرزاق نے بھارت کی بینڈ بجادی،آسٹریلیا کے
شہرہوبارٹ میں 3ملکی کپ کے اہم میچ میں پاکستانی آل رائونڈر نے 52 بالز پر 70 کی اننگ کھیلی اور48رنز کے عوض 5کھلاڑی بھی آئوٹ کئے،پاکستان نے بھارت کو32رنز سے ہرادیا اور آسٹریلیا کے خلاف فائنل بھی کھیلا ،یہ الگ بات ہے کہ پاکستان فائنل ہار گیا تھا لیکن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز عبد الرزاق کے نام رہا۔
پاکستان کے لئے ایک ٹیسٹ کھیلنے والے ریاض آفریدی کا آج یوم پیدا ئش بھی ہے،21 جنوری 1985کو پشاور میں پیدا ہونے والے ریاض آفریدی نے نومبر 2004میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں ڈیبیو کیا اور صرف 2وکٹ لے سکے،اس کے بعد وہ کبھی کوئی میچ نہ کھیل سکے،ریاض آفریدی پاکستان کے ابھرتے ہوئے پیسر شاہین آفریدی کے بھائی ہیں۔
کرکٹ کی تاریخ میں آج کا دن،21 جنوری کے حوالہ سے اہم واقعات