لاہور،کرک اگین رپورٹ
نیا قومی چیف سلیکٹر کون،نام فائنل ہوگیا،جان لیں،سوال تو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا چیف سلیکٹر فائنل کرلیا ہے۔شاہد خان آفریدی خود ہی یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں۔پی سی بی کی نئی رجیم نے سابق کرکٹر وسابق سلیکٹر ہارون رشید کا نام فائنل کیا ہے۔رسمی اعلان کل چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔
سوال یہ ہے کہ ہارون رشید کیا ہیں۔70 سال کے ہونے والے ہیں۔آخری میچ 1983 میں کھیلے تھے۔23 ٹیسٹ میچزمیں 1217 اسکور کرسکے۔12 ون ڈے میچز میں 166 اسکور ہیں۔
آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،ونرز کا اعلان کب،کون شامل،مکمل تفصیلات
وہ لوگ جو محمد وسیم کے خلاف بولا کرتے تھے۔وہ لوگ جو سابق پی سی منیجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے،ان کو اب کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ان کے لئے اب سب درست ہے کہ ہارون رشید کس بنیاد پر چیف سلیکٹر ہونگے۔
اس سے قبل اس سیٹ کے لئے انضمام الحق وغیرہ کانام آیا تھا لیکن ساتھ ہی ان کی جانب سے تردید آگئی ہے۔اس سیٹ کے لئے کسی بھی لیجنڈری پلیئر نے ذمہ داری کیوں قبول نہیں کی،یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے۔