کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست،عامر کا اہم اعلان،آئی سی سی یوٹرن،آج ون ڈے،13 خبریں
ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی ہارگئی ہے۔منگل کو سڈنی میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 118 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا خواتین ٹیم نے 38 گیندیں قبل 2 وکٹ پر ہدف مکمل کرکے 3 میچزکی سیریز میں اس نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ایشیین کرکٹ کونسل کے اہم ترین اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائی پڑنے والی ہے۔4 فروری کو بحرین میں ہونے والے اجلاس میں پاک،بھارت جنگ ہوگی۔ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے۔بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کررکھا ہے۔ایشیا کپ کو اپنی جانب سے نیوٹرل وینیو شفٹ کیا،اس کی بنیادایشین کرکٹ کونسل کو بتائی گئی جو غلط رہی ہے۔
پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آسان الفاظ میں وارننگ جاری کردی اور تنبیہ کی ہےالفاظ کا چنائو کچھ بہتر مگر اس میں چھپا مطلب خوفناک ہے۔پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے جہاں توقع اور گزشتہ روز کی نیوز کے مطابق ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنایا ہے،وہاں یہ بھی کہا ہے کہ شان مسعود کو میں نے نائب کپتان بنایا،اسے باہر بٹھادیا گیا۔شاہد آفریدی میرے دوست ہیں۔میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔کپتان وغیرہ کی تقرری میرا اخیتار ہے اور مجھے اس کو استعمال کرنا آتا ہے۔
اس طرح بابر اعظم کو پری میچور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے لئے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
نیا قومی چیف سلیکٹر کون،نام فائنل ہوگیا،جان لیں،سوال تو ہوگا
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈے میچ آج انڈور میں کھیلا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کو پہلے ہی 0-2 کے خسارے کاسامنا ہے۔بھارت نے پہلے کھیلنے کی صورت میں 400 اسکور بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
آئرلینڈ کو 4 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ مل گیا۔15 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ ہوگا۔2008 کے آخری دورے کے بعد اب اسے مارچ 2023 میں جانا ہے،بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہوگا۔اپنی تاریخ کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔آخری بار اس نے 2019 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
آئی سی سی نےراولپنڈی پچ کو دیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ پی اسی نی نے اس پر گزشتہ دنوں اپیل کی تھی۔دسمبر 2022 میں انگلینڈ پاکستان ٹیسٹ میچ کی پچ کو ایوریج سے بھی بد تر قرار دے کر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کیا گیا تھا۔فیصلہ واپس لینے پر کچھ حلقوں کی جانب سے اسے آئی سی سی یوٹرن کہا گیا ہے۔
شاداب خان کی شادی بھی بڑے کرکٹر کے گھر
کرک اگین نے 3 روز قبل نیوز بریک کی تھی کرکٹرز اب شادیاں کرکٹ خاندان میں کررہے ہیں۔شاداب خان کی شادی ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ طے پاگئی ہے۔اس پر شروع میں کسی نے یقین نہ کیا لیکن اب گزشتہ روز شاداب خان نے تصدیق کی ہے کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ان کا نکاح ہوگیا ہے۔پرائیویسی کا خیال کیا جائے۔ساتھ ہی سلامی دینے والوں کو اپنے اکائونٹ نمبر کی پیشکش بھی کردی۔
آئی سی سی نے گزشتہ توز سال 2022 کی آئی سی سی مینز اور آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی عدالت نے محمد شامی کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے جگھڑے اور الگ ہونے کے بعد ماہانہ وظیفہ ادا کریں گے۔
آئی سی سی افغانستان کے حوالہ سے شدید دبائو میں آگیا ہے۔،وہمنز کرکٹ بحال نہ ہونے پر آسٹریلیا نےا فغانستان سے دوسری بار سیریز ملتوی کردی۔مارچ میں آئی سی سی اس پر پابندی لگانے کا پروگرام بنائے ہوئے ہےلیکن ان رکن ممالک کی افغانستان کی حمایت کے بعد آئی سی سی پریشر میں آگیا ہے۔پاکستان نے بھی افغانستان کے خلاف سیریز کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،ونرز کا اعلان کب،کون شامل،مکمل تفصیلات
ٹی20 ، پاکستان کو شکست،عامر کا اہم اعلان،آئی سی سی یوٹرن،آج ون ڈے،13 خبریں۔کمنٹری ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے اپنی ہی ٹیم اور کرکٹ آسٹریلیا پر تنقید کی ہے اور کہ ہے کہ ٹیم کے حالات وہاں خراب ہونگے۔کلارک کو گرل فرینڈ سے جھگڑے اور پرتشدد واقعات پر کمنڑی بکس سے نکالاگیا ہے،وہ اب پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کیلئے دستیاب ہونگے۔
ٹی 20، پاکستان کو شکست،عامر کا اہم اعلان،آئی سی سی یوٹرن،آج ون ڈے،13 خبریں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے اس اعلان کے بعدکہ محمد عامر کرکٹ ریٹارمنٹ واپس لینے کے بعد پاکستان کی جانب سے کھیل سکتے ہیں،لیفٹ ہینڈ پیسر نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،اس کا اعلان آج کل میں متوقع ہے۔