رانچی،کرک اگین رپورٹ
پانڈیا نہ سوریا،آج چلا مچل اور مچل،کیویز نے بھارتیوں کو اچک لیا،پہلا ٹی20 جیت لیا۔پانڈیا نہ سوریا،آج چلا مچل اور مچل۔نیوزی لینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو بھارتی مینز ٹیم کو ہراکر اسی روز کی خواتین ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا۔دن میں جنوبی افریقامیں انڈر19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم نے کیویز ٹیم کو 8 وکٹ سے ہراکرفائنل میں قدم رکھے۔شام میں رانچی میں مردوں کی ٹیموں میں 3 ٹی 20 میچز سیریز کا آغاز ہوا۔ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست کھانے کے بعد بلیک کیپس نئے موڈ میں بھارت کے سامنے آئے اور بھارت کو 21 رنز سے شکست دے کر 3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرگئے۔
رانچی میں بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست نہ رہا۔کیویز نے 6 وکٹ پر 176 اسکور کئے۔ڈیوون کونوے نے 52 رنزبنائے۔اصل کام ڈیرل مچل نے کیا۔انہوں نے 30 بالز پر 59 رنزکی شاٹ کھیلی۔5 چھکے لگائے۔واشنگٹن سندر 2 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ،آسٹریلین انگلش ٹیم کے دھوکے میں آگئیں،فائنل سے باہر
جواب میں میزبان بھارتی اننگ فلاپ ہوگئی۔سوریا کمار یادیو 47 رنزبناگئے۔ہردک پانڈیا21 کے مہمان بنے۔دیپک ہودا10 اور شبمان گل7 رنزبناسکے۔واشنگٹن سندر نے کچھ مزاحمت کی۔بھارتی ٹیم کے 19 اوورز میں8 وکٹ پر 144 اسکور ہی تھے تو 6 بالز پر بڑا فرق تھا،اننگ 9 وکٹ پر 155 رنز تک رہی۔نیوزی لینڈ 21رنز سے جیت گیا۔مچل پریسول۔لکی فرگوسن اور مچل سینٹنر نے 2،2 وکٹیں لیں۔