| | | | | | |

انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ،آسٹریلین انگلش ٹیم کے دھوکے میں آگئیں،فائنل سے باہر

کرک اگین رپورٹ

Image Source:ICC/getty images

انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ،آسٹریلین انگلش ٹیم کے دھوکے میں آگئیں،فائنل سے باہر۔انگلینڈ خواتین نے آسٹریلن ویمنز ٹیم کو دھوکا دے دیا،انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے باہر کردیا۔سیمی فائنل میں سنسنی خیزمقابلہ کے بعد صرف 3 رنزکی جیت لیکن اس سے قبل متعدد ڈرامے ہوئے۔

جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن نے اپنے ملک کو دھوکا دیا اور ایک بال قبل 99 رنزپر ڈھیر ہوگئیں۔ایلکس صتون ہائوس نے 25 کی اننگ کھیلی۔

اب یہ بہت آسان ہدف تھا،آسٹریلین ویمنز ٹیم مطمئن تھیں ۔انگلش بائولرز کچھ اور سوچ رہی تھیں،24 پر 3 وکٹ لینے کے بعد بھی آسٹریلین کیمپ کو کوئی پریشانی نہ دے سکیں لیکن 59 پر 7 ویں اور77 پر 8 ویں وکٹ لی تو کینگرو کیمپ کو لگا کہ حریف کھلاڑی بڑی چالاکی سے پاتھ صاف کررہی ہیں۔

پی ایس ایل8،کمنٹری ٹیم میں کون،رمیز کا کیا جواب،بھارت انڈر19 ٹی20ورلڈکپ فائنل میں

ایسے میں 9 ویں وکٹ پر مجموعہ 96 تک پہنچادیا۔یہاں  3 اوورز کے قریب باقی تھے،4 اسکور رہ گئے تھے.2 وکٹ باقی تھیں کہ 8 رنزبنانے والی ملی رن آئوٹ ہوگئیں۔آخری وکٹ میجک کلارک کی بھی یہاں گرگئی۔یوں انگلش ویمنز ٹیم صرف 3 رنز سے جیت کر فائنل میں جا پہنچی۔یہ ایک ناقابل یقین جیت تھی۔ایمی سمتھ کے 26 رنزکم پڑے۔

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل اب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *