| | | | | | | |

پی ایس ایل8،کمنٹری ٹیم میں کون،رمیز کا کیا جواب،بھارت انڈر19 ٹی20ورلڈکپ فائنل میں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل8،کمنٹری ٹیم میں کون،رمیز کا کیا جواب،بھارت انڈر19 ٹی20ورلڈکپ فائنل میں ۔پاکستان سپرلیگ 8 کی کمنٹری ٹیم بھی فائنل ہونے جارہی ہے۔نک نائٹ کی کنفرمیشن ہوگئی ہے۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر ہیں۔ڈیوڈ گاور بھی پینل میں شامل ہیں لیکن اہم شمولیت آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی ہوگی۔کمنٹری کے لئے سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ بھی براڈ کاسٹرز کا رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان سپرلیگ 8 کیلئے کمنٹری پینل فائنل مرحلہ میں ہے۔مائیکل کلارک کی بریکنگ نیوز کرک اگین بہت پہلے بریک کرچکا ہے۔اس حوالہ سے آفیشل اعلان باقی ہے۔

مکی آرتھر اس بار حیدر علی کو انگلینڈ لے گئے،نہایت چونکادینے والا معاہدہ

ادھر جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کی بڑی جیت۔فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔جمعہ کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کو 8 وکٹ کی شکست دی۔کیوی ٹیم 9 وکٹ پر107 رنزبناسکی۔فاتح ٹیم 34 بالز قبل 2 وکٹ پر ہدف کراس کرگئی۔

خواتین ٹیم تو جیت گئی،آج ہی بھارت اور نیوزی لینڈ کی مردوں کی ٹیم کا پہلا ٹی 20 میچ بھی کھیلاجارہا ہے۔میش تھوڑی دیر بعدرانچی میں شروع ہوگا۔

کرکٹ رائونڈاپ،کرکٹرکی شادی،خواتین آفیشلز کا اعلان،بابر اور سرفراز آمنے سامنے،اہم نیوز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *