| | | |

پیٹ کمنز لمبی سلیکشن کمیٹی سے سیکھ لیں،ہمسایہ ملک بھارت میں تماشا،طمانچے پڑنے لگے

کرک اگین رپورٹ

پیٹ کمنز لمبی سلیکشن کمیٹی سے سیکھ لیں،ہمسایہ ملک بھارت میں تماشا،طمانچے پڑنے لگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جب کسی بھی شعبہ کی ایسی تیسی کرنی ہو،اس کی تقسیم ریزہ ریزہ کرنے کی بنیاد ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلیکشن کمیٹی یکجا کرتی ہے اور سلیکٹرز جب ایک ساتھ ہاف درجن کے قریب بیٹھ کر ایک سی کلاس ٹیم کے خلاف اپنے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کررہے ہوں تو بڑے تماشے لگیں گے،ہمسایہ ملک  بھارت سے طمانچے بھی پڑیں گے اور وہ پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔پڑتے رہیں گے۔

پی سی بی کس کے ہاتھ میں ہے۔سب کو معلوم ہے،اس کا چییرمین کہاں سے لگتا ہے۔سب کو معلوم ہے ۔پہلے جیسے ہر بات واضح تھی لیکن بہت کچھ نہیں بھی تھا۔اس بار تو پردے پھٹے ہیں اور تماشے لگے ہیں۔حیرت ہوتی ہے کہ محمد یوسف جیسا دماغ بھی مائوف ہوگیا ہے اور اس سٹیج ڈرامہ کا حصہ بنا ہے۔اب تقسیم شدہ سلیکٹرز اس پاکستان کرکٹ کا ریزہ ریزہ کریں گے،یہ بات لکھ لیں۔

منگل کو پاکستان کی 8 رکنی سلیکشن کمیٹی کے 5 اراکین نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔اب اگر ورلڈکپ کا ایونٹ ہوتا تو شاید 8 رکنی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کوچز،پی سی بی ہیڈ کو بیٹھنا پڑتا۔پھر ہم دیکھتے کہ  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 16 رکنی پی سی بی ٹیم کررہی ہے۔

آج ہمسایہ ملک بھارت میں خوب چرچے ہیں۔مذاق ہے اور طرح طرح کی میمز بن رہی ہیں۔اس سے قبل کاکول کیمپ کو لے کر بھی طنزیہ ویڈیوز بھارت سے سامنے آچکی ہیں۔کسی خیال ہوگا۔جب ہمیں ہی نہیں ہوگا تو کوئی کیونکر کرے گا۔

اب اس پینل کے ایک رکن وہاب ریاض کو دیکھ لیں،ان کا نیا تخلیقی عہدہ دیکھیں،وہ دراصل ان دیکھے کپتان ہیں،11 رکنی ٹیم وہ فائنل کریں گے،ان کا کام بابر اعظم کی کمان کو کنٹرول کرنا ہے۔بابر اعظم کو جلد یہ سمجھ میں آجائے گا۔یہی ویاب ریاض کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے اس لئے ہٹایا ہے کہ ان کا ورک لوڈ کم ہو۔اب یہ بات کوئی پیٹ کمنز کو سمجھادے یا خود ہی وہ سمجھ لیں۔آسٹریلیا کی کپتانی کے ساتھ وہ آئی پی ایل میں سن رائزرز کی کپتانی کررہے ہیں۔اتفاق سے آج ہی پنجاب کنگزکے خلاف 2 رنز سے میچ جیتا ہے۔

محمد ٰیوسف کو دیکھیں۔وہ بات اپنی کرنے آئے اور بتاگئے کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ہونگے۔جب غلط مقامات پر بیٹھ کر لب کشائی ہوگی تو یہی تماشے لگیں گے۔

پاکستان اسکواڈ کا اعلان ،کسی کیلئے عیدی ،کہیں گری بجلی

محمد حفیظ اور رمیز راجہ کو تکلیف ہے،وہ محمد عامر کی سلیکشن کے خلاف ہیں لیکن اب وہ 5،5 کے خلاف ہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیےگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بابراعظم ( کپتان ) ۔ صائم ایوب۔ محمد رضوان۔ عثمان خان ۔ افتخار احمد۔ اعظم خان ۔ عرفان خان نیازی۔ شاداب خان ۔ عماد وسیم ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ نسیم شاہ۔ زمان خان۔ محمد عامر۔ عباس آفریدی۔ اسامہ میر۔ فخرزمان اور ابرار احمد۔

ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ۔ محمد علی۔صاحبزادہ فرحان۔ آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *