| | | | |

بابر اعظم آئوٹ،نسیم شاہ نے کیوی کپتان کو زمین بوس کردیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم آئوٹ،نسیم شاہ نے کیوی کپتان کو زمین بوس کردیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی لاہور میں پہلے بیٹنگ کرکے دیکھ لیا ہے۔5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں اس نے ٹاس جیتا اور پاکستان کے خلاف5 وکٹ پر 163 اسکور بنائے۔کپتان ٹام لیتھم نے 49 بالز پر 64 کی اننگ کھیلی۔شاہین اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔پاکستان نے زمان خان کو آرام دیا۔

نسیم شاہ نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو ہوائی اشارہ سے زمین بوس کردیا۔یہ واقعہ15 ویں اوور کا تھا جب  ڈیرل مچل نے نسیم کی بال پر شاٹ کھیلا،نسیم نے اچھل کر بائیں ہاتھ سے پکڑا اور واپس نان سٹرائیکر اینڈ پر تھرو کی کوشش کی تو وہاں موجود کیوی کپتان اس سے بچنے کے لئے عجب انداز میں ڈائیو لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ادھر پاکستانی کپتان بابر اعظم سنچری کے بعد ناکام ہوگئے۔وہ اپنے کیریئر کے 102 ویں میچ میں 1 رن بناکر گئے۔پاکستان نے 2 اوورز میں ایک وکٹ پر صرف 6 رنزبنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *