| | | |

شاداب خان نے چاند رات میں ایک بار پھر فلسطینیوں کیلئے اپیل کردی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

شاداب خان نے چاند رات میں ایک بار پھر فلسطینیوں کیلئے اپیل کردی۔شاداب خان نے چاند رات میں فلسطینی مسلم برادری کیلئے آواز اٹھادی ہے۔سوشل میڈیا پر فلسطینی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور چاند رات وعید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس موقع پر اپنے ان مسلمان بھائیوں کو بھی یاد رکھیں،جو ظلم کا شکار ہیں۔

شاداب خان نے مزید لکھا ہے کہ تمام وہ لوگ جن کے پاس استطاعت ہے،وہ اگر ممکن ہوتو ان کی کسی نہ کسی انداز میں مدد کریں۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے عید الفطر کل بروز بدھ دس اپریل کو منائی جارہی ہے۔ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر جمعرات کو ہوگی،وہاں کل 30 واں روزہ ہوگا۔مشرق وسطیٰ میں عید الفطرکل ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *