پی ایس ایل 6 کے سلطان بنے ملتان سلطانز،کپتان محمد رضوان
کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 6 کے سلطان بنے ملتان سلطانز،کپتان محمد رضوان۔لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔پی ایس ایل 6 کے سلطان ملتان سلطانز۔ابو ظہبی میں جاکر چیمپئن بنے۔پاکستان سپرلیگ کی ایک تاریخ یہ بھی ہے کہ ایونٹ پاکستان میں شروع ہوا۔غیرملک جاکرمکمل ہوا۔پی ایس ایل ہسٹری کا یہ حصہ بن گئی۔پی ایس ایل کہانی کا یہ باب بھی کمال ہے۔پاکستان کے شہر کراچی میں ایونٹ شروع ہوا۔ہفتہ بعد ہی کرونا کا حملہ ہوگیا۔کئی کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔آخرکار ایونٹ ملتوی ہوا۔پھر جون کے ماہ میں یہ یواے ای میں کھیلا گیا۔یہ جیسے ہوا،وہ بھی ایک تاریخ ہے۔
لاہور سے قبل لگا کراچی کا نمبر،پی ایس ایل کنگ،فاتح کپتان بابر اعظم نہیں تھے
شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ 207 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر صہیب مقصودکو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ایونٹ میں 428 رنز بنانے پر وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر رہے۔محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر رہے۔
ٹیم 2021 پی ایس ایل
1- حضرت اللہ زازئی (پشاور زلمی)، 2-بابر اعظم (کراچی کنگز)، 3-کولن منرو (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 4-صہیب مقصود (ملتان سلطانز)، 5-محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر، ملتان سلطانز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 8-راشد خان (لاہور قلندرز)، 9-حسن علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 10-شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، 11-شاہنواز دھانی (ملتان سلطانز) ، جیمز فالکنر (12ویں