| | | | | | | |

جیمز فالکنر کے احمقانہ رویہ کا علاج شعیب اختر نے بتادیا

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جو حرکت جیمز فالکنر نے کی،اس سے تکلیف ہوئی۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان یہ کوشش کرتا ہے کہ پی ایس ایل ایک برینڈ ہے،پیسہ کے معاملہ پر اس نے ڈرامہ کیا،پی ایس ایل کی بدنامی کی کوشش کی،اسے ناکامی ہوئی ہے۔اگر واقعی کوئی مسئلہ تھا تو وہ حل ہوجاتا۔انہوں نے ہوٹل اور امیگریشن حکام کے ساتھ کرنے کی کوشش کی ،وہ غلط ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس کو ہوبارٹ سے نکالے جانے کے بعد بھی اپنایا تو اسے خیال کرنا چاہئے تھا۔میں یہ چاہتا ہوں کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان آنا ہے،اس سے خرابی پیدا نہیں ہونا چاہئے۔پی سی بی اس کی آزادانہ تحقیقات کروائے،سامان توڑنا دونوں طرف کے وقار کے خلاف ہے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا بڑاملک ہے،وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔میرا تجربہ ہے کہ وہ اچھا خیال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی کو بھی ایسے رویہ کی توقع نہیں کی جاسکتی۔یہ جو کچھ ہوا اس سے پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا میں کوئی غلط فہمی نہ رہے۔

پی ایس ایل اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر آسٹریلین کرکٹر کا حملہ،اصل کہانی جانیئے

پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا مل کر اس معاملہ کو دیکھیں،تحقیق کریں،مسئلہ کو حل کریں۔فالکنر کے احمقانہ رویہ کا بہتر علاج ہونا چاہئے۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کو اپنے تعلقات کو مزیدا چھا کرنا ہوگا،کرکٹ سے بڑا کوئی نہیں ہے۔

لاہور کی بیٹنگ،جیمز فالکنر پر پی ایس ایل کھیلنے کی پابندی،پی سی بی کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے جیمز فالکنر جیمز بونڈ بن گئے،معاوضہ کا سہارا لے کر انہوں نے اوور ری ایکٹ کیا،اس کی تفصیلی رپورٹ شائع کی جاچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *