| | | | | | | | |

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے 2 شیڈول ،15 میچز،ملتان میں پھرٹیسٹ

لاہور۔کرک اگین رپورٹ،پی سی بی میڈیا ریلیز

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے 2 شیڈول جاری،15 انٹرنیشنل میچز،ملتان میں پھرٹیسٹ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی سی بی نے ہفتہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بجے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔مہمان ٹیم دو ٹیسٹ،8 ون ڈے اور5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے دومختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔

 دسمبر کی 27 سے 15 جنوری 2023 تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ اس دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جبکہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔اس دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،نامور پیسر باہر،اسکواڈ فائنل،ٹریننگ کیمپ شیڈول

 اس طرح ملتان کو پھر سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملا ہے،اس سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 9 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں وائیٹ بال میچز کھیلے گی۔ اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پانچواں ٹی ٹونٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ باقی دس وائیٹ بال میچز گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہونے والی سیریز میں شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ بلیک کیپس شدت سے ان دونوں ٹورز کے منتظر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دو طرفہ تعلقات بہت پرانے ہیں اور دونوں بورڈز کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا وہ جانتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی کرکٹ کی ثقافت سے جڑے کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلنے کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان نے انہیں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معیار اور چیلنج سےبخوبی آگاہ کررکھا ہے۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

دسمبر 27 تا 31- پہلا ٹیسٹ، کراچی (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
جنوری 4 تا 8 – دوسرا ٹیسٹ، ملتان (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
جنوری 11 – پہلا ون ڈے، کراچی (آئی سی سی سپر لیگ)
جنوری 13 – دوسرا ون ڈے، کراچی (آئی سی سی سپر لیگ)
جنوری 15 – تیسرا ون ڈے، کراچی (آئی سی سی سپر لیگ)
اپریل 13 – پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ، کراچی
اپریل 15 – دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، کراچی
اپریل 16 – تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، کراچی
اپریل 19– چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، کراچی
اپریل 23–ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ، لاہور
اپریل 26 – پہلا ون ڈے، لاہور
اپریل 28- دوسرا ون ڈے، لاہور
یکم مئی – تیسرا ون ڈے، راولپنڈی
مئی 4 – چوتھا ون ڈے، راولپنڈی
مئی 7 – پانچواں ون ڈے، راولپنڈی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ:

دسمبر یکم تا 5 – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
دسمبر 9تا 13 – دوسرا ٹیسٹ، ملتان (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
دسمبر 17تا 21 – تیسرا ٹیسٹ، کراچی (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *