| | | | | | |

افغانستان کرکٹ کے حوالہ سے آئی سی سی کا نیا قدم،گنگولی کو نیا عہدہ،رمیز راجہ کو نئی ذمہ داری مل گئی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ بورڈ میٹنگ کے اہم فیصلے سامنے آرہے ہیں،ایک روز قبل میگا ایونٹس کے حوالہ سے تفصیلات جاری ہوئی تھیں،آج 17 نومبر بدھ کو آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی ہونگے،وہ اپنے اہم وطن سابق کرکٹر انیل کامبلے کی جگہ لیں گے۔

سارو گنگولی کو آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا باقاعدہ چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ پر فوری پابندی کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے،آئی سی سی نے اس کے لئے ایک ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے،اس کے ہیڈ عمران خواجہ ہونگے،اس کی کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ  راس میک کولم اور نیڈو شامل ہیں۔یہ ورکنگ گروپ ملک میں طالبان حکومت کے آنے اور اس کے بعد کے معاملات کا جائزہ لے گا،ساتھ میں یہ بھی دیکھے گا کہ خواتین کرکٹ کے لئے افغان حکومت کیا اقدامات کرتی ہے۔یہ گروپ پھر آئی سی سی کو رپورٹ پیش کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *