| | | | | | |

بھارت کا آج مشکل ون ڈے،ایل پی ایل کے 2 میچز،کمنز،براڈ اور اہلیہ،ورلڈکپ شیڈول

کرک اگین رپورٹ

بھارت کا آج مشکل ون ڈے،ایل پی ایل کے 2 میچز،براڈ اور اہلیہ،ورلڈکپ شیڈول۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔پاکستان کے میچز سمیت 5 کے قریب مقابلوں کی تاریخ میں ترمیم وتبدیلی کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ان فٹ ہوگئے ہیں۔وہ 3 ہفتوں کیلئے کلائی کی چوٹ کے علاج کیلئے کرکٹ سرگرمیوں سے دور ہورہے ہیں لیکن ان کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کافیصلہ کن میچ آج شام کھیلاجائے گا۔سیریز اس وقت تک 1-1 سے برابر ہے۔بھارتی ٹیم شدید دبائو کا شکار ہے۔امکان ہےکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی بیک ہونگے یا ان میں سے ایک کھیلے گا۔

انگلش پیسر ایشز2023 کے کلاسیکل ہیرو سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ  کرکٹ ریٹائرمنٹ کے بعد اب فیملی کیلئے وقت ہوگا۔اس کے علاوہ کمنٹری کی جانب جانا چاہوں گا۔

ایل پی ایل 2023 میں آج بھی 2 میچز ہونگے۔دوپہر کو جافنا کنگز اور دمبولا مدمقابل ہونگے،۔شام میں گالے اور کینڈی کا میچ کھیلاجائے گا۔

اوول میں ایشز 2023 کا ڈرامائی،سنسنی خیز اختتام،ٹیسٹ کرکٹ جیت گئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ انگلینڈ کو بائولنگ کےدوران دوسری اننگ میں بال کیوں تبدیل کرکےدی گئی اور دی جانے والی بال اس وقت کی استعمال ہونے والی گینس دے کئی گنا نئی تھی۔اس معاملہ کی انکوائری کی جائے۔ادھر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ اس عمل کے وقت میں امپائر کے پاس گیا،ان سے گیند کی پرانی ہونے کی عمر یا مدت پوچھی۔،مجھے یہی کہاگیا کہ ایک جیسی ہے۔

پاکستان کی ایک اور سیریز سری لنکا میں،افغانستان کیخلاف ون ڈے شیڈول کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *