| | | | |

معاملہ پاکستان کی کپتانی کا،ذکااشرف نے شاہد آفریدی کو جھوٹا بنادیا،اہم انکشاف

لاہور،کرک اگین رپورٹ

معاملہ پاکستان کی کپتانی کا،ذکااشرف نے شاہد آفریدی کو جھوٹا بنادیا،اہم انکشاف۔پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکااشرف نے علی الاعلان شاہد آفریدی کے دعوے کی نفی کردی۔ساتھ ہی ایک اعتبار سے انہیں بالقاسطہ جھوٹا کہدیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے مجھےکبھی رضوان کو کپتان بنانے کی بات کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز دی۔ہم میں رضوان کو کپتان بنائے جانے کا کوئی مکالمہ نہیں ہوا۔

شاہد آفریدی 4 ماہ سے مسلسل اور رمضان المبارک میں یہ کہہ چکے ہیں کہ میں تو پہلے ہی روز سے کہہ رہا تھا کہ شاہین کو کپتان نہ بنائیں بلکہ محمد رضوان کو کپتان بنادیں۔انہوں نے سابقہ چیئرمین سے ملاقات اور ان سے بات چیت،حتیٰ کہ اس وقت کے وزیر اعظم سے ملاقات کا حوالہ بھی دیا تھا۔

ذکا اشرف نے واضح نفی کی ہے،جس سے صاف لگتا ہے کہ شاہد آفریدی بھی بابر اعظم کو ہٹانے اور شاہین کو کپتان لانے کیلئے متحرک تھے۔

اس کے ساتھ ہی ذکا اشرف کہتے ہیں کہ موجودہ چیئرمین نے عجلت میں شاہین کو کپتانی سے فارغ کیا،اسے موقع ملنا چاہئے تھا۔اب بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *