| | | | |

پاکستان کی ایک اور سیریز سری لنکا میں،افغانستان کیخلاف ون ڈے شیڈول کا اعلان

کولمو،کابل:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی ایکا ور سیریز سری لنکا میں،افغانستان کیخلاف ون ڈے شیڈول کا اعلان۔ایک اور پاکستانی سیریز کا میزبان سری لنکا۔ایشیا کپ کی تاری کو ایک اور موقع۔افغانستان نے سری لنکا کو اپنا گھر بنالیا ہے۔اب پاکستان کے خلاف اس کی ہوم سیریز سری لنکا میں ہوگی۔شیڈول کا اعلان ہوگیاہے۔

ہاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

آئوٹ ناٹ آئوٹ کیوں قرار،تاریخ کی بڑی بحث شروع،گیند تبدیلی پر لڑائی

یاد رہے کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور انیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *