کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پی ایس ایل کہانی،پی ایس ایل بیٹنگ ریکارڈز میں فخرزمان نے بابر اعظم سے بڑا اعزاز چھین لیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کے لئے تیاریاں جاری ہیں،ملکی صورتحال کی خرابی کے باوجود ہر ایک پر عزم ہے کہ لیگ 13 فروری سے شروع ہوجائے گی،یہاں پی ایس ایل کے چند ریکارڈز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں بال اور بیٹ کی جنگ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ایونٹ کی 7 سالہ ہسٹری میں کوئی ٹیم 250 سے زائد اسکور نہیں بناسکی ہے۔اب تک کا ہائی مجموعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف 247 اسکور کا ہے۔یہ 2021 میں بنا تھا۔کم اسکور کا اعزاز ایک ہی ٹیم کو ہوسکتا ہے جس کا نام لاہور قلندرز ہے،وہ زلمی کے خلاف 59 پر بھاگ گئے تھے۔
پی ایس ایل کہانی،پاکستان سپرلیگ کے چیمپئنز اور پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ
پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے کامران اکمل بہت افسردہ رہتے ہیں،گزشتہ سال سے قبل تک وہ پی ایس ایل کے 5 ایڈیشنز میں ٹاپ اسکور چلے آرہے تھے،انہیں 2021 میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پیچھے دھکیل دیا،دونوں میں اب معمولی فرق زیادہ میں تبدیل ہے،سوال یہ ہے کہ کامران اکمل کیا اس چیلنج کو قبول کرکے بابر اعظم کو پکڑسکتے ہیں۔بابر اعظم اب 68 میچزکی 66 اننگز میں 2413 اسکور کرکے نمبر ون ہیں۔کامران اکمل نے 75 میچزکی 74 اننگز میں 1972 اسکور کئے ہیں۔کامران اکمل سنچری ہولڈر ہیں،بابر اعظم 90 سے بڑی اننگ نہیں کھیل سکے ہیں۔
پی ایس ایل کہانی،کراچی کنگز ناکامیوں میں لاہور سے آگے نکل گئی،میچز ہسٹری
بابر اعظم 554 اسکور کر کے ایک سیزن کے بڑے اسکورر کا نیا پیٹرن گزشتہ سے پیوستہ سال ہی سیٹ کرسکے تھے،جسے گزشتہ سیزن2022 میں فخرزمان نے ٹیک اوور کیا۔وہ13 میچزمیچز کی 13 اننگز میں 588 اسکور کرگئے۔7 ففٹیز اور ایک سنچری تھیمحمد رضوان 2021 میں 500 اور 2022 میں 546 اسکور کرکے مسلسل ٹاپ اسکوررز میں رہے ہیں۔
ایونٹ کی ہائی اننگ اننگ کولن انگرام کے پاس ہے،انہوں نے 2019 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 59 بالز پر 127 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔کامران اکمل 86 چھکوں کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکر ہیں۔بین ڈنک ایک اننگ میں 12 چھکوں کے ساتھ انفرادی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ریلی روسو 43 بالز پر فاسٹسٹ سنچری کا اعزاز رکھتے ہیں۔کامران اکمل،آصف علی، پال سٹرلنگ 17بالز کے ساتھ تیز ترین ہاف سنچری کا مشترکہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔