کراچی،کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی کا اپنی بیٹی کے حوالہ سے اہم اعلان،کارروائی کا مطالبہ۔شاہد خان آفریدی کو بھی اہم اعلان کرنا پڑا۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی سے کی ہے۔نکاح کی پروقار تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوئی تھی۔اس کے فوری بعد پہلے دلہامیاں شاہین آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین سے شکایات ہوئی تھیں کہ وہ تصاویر کو وائرل کرنے میں احتیاط نہیں کررہے۔اب پاکستان کے سابق کپتان اور شاہین آفریدی کے سسر شاہد آفریدی بھی بول اٹھے۔
نکاح کے بعد پہلی بار شاہین آفریدی نایاب تصاویر کے ساتھ،تاریخی جملے
کہتے ہیں کہ میری بیٹی انشاآفریدی کے نام سے سوشل میڈیا ویب پر ایک اکائونٹ چل رہا ہے اور اس پر پوسٹ ہورہی ہیں۔میں یہاں اہم اعلان کررہا ہوں کہ میری بیٹی کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔اس کے نام سے چلنے والا اکائونٹ جعلی ہے اور اس کو بند ہونا چاہئے اور اس پر کارروائی بنتی ہے۔
انشا آفریدی کے نام سے متعدد پوسٹ کی جاچکی ہیں اور دیکھنے والے اسےا صل سمجھ کر اس پر رد عمل بھی دے رہے ہیں۔یوں جعل سازی میں شاہد آفریدی تو الگ رہے ،ان کی بیٹی کو ب