ناگ پور،کرک اگین رپورٹ
ناگ پورٹیسٹ کا کل سے آغاز،آسٹریلیا کےلئے بھارتی پچ ناگ بن گئی،مزید تفصیلات۔بھارت،آسٹریلیا۔بارڈر،گاواسکر ٹرافی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سیٹ منزل۔کتنی باتیں ایک سیریز کیلئے ایک ساتھ جمع ہوگئی ہیں۔دونوں ممالک میں اس کانٹے دار اور سنسنی خیزسیریز کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ناگ پور میں پہلا پڑائو ہے۔جیساکہ کرک اگین ناگ پور پچ کے حوالہ سے بھارتی چال کی رپورٹ دے چکا ہے۔اب اسے پچ ڈاکٹرائن کے عنوان سے دنیا بھر کے انٹرنیشنل میڈیا نے اٹھالیا ہے اور اس حوالہ سے تنقید جاری ہے کہ بھارت پچ کے معاملہ میں غلط کررہا ہے۔
ناگ پور میں سازشی پچ کی تیاری،آسٹریلین میڈیا نے بھارتی چال پکڑلی
اب تو میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر کل تک یہی رویہ رہا تو کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سی اس معاملہ میں مداخلت کا کہے گا۔پاکستان کے سابق کپتان،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ یہ ایسی پچ ہوگی کہ جس پر کھلینا آسٹریلیا کے لئے مشکل ہوگا۔بھارت کو نفسیاتی برتری بھی حاصل ہوگی۔
ناگ پور میں بھارت خود 6 برس بعد ٹیسٹ کھیل رہاہے۔آخری بار 2017 میں سری لنکا سے کھیلا تھا،جیت میں اسپنر روی چندرن ایشون کی 130 رنزکے عوض 8 وکٹ کا اہم رول تھا۔آسٹریلیا نے یہاں 2008 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا،اس کے اسپنرجیسن کرجکا کا ڈیبیو تھا۔8 وکٹ لینے کے باوجود اپنی ٹیم کو جتوانہیں سکے تھے۔
پچ رپورٹ اچھی نہیں ہے۔پچ ڈاکٹرائن کے بعد امکان ہے کہ اسپنرز چھائے رہیں گے۔پیسرز کو زیادہ مدد نہیں ملے گی۔یہاں کا ہائی اسکور 610 رنز6 وکٹ پر بھارت کا سری لنکا کے خلاف ہےہاشم آملہ کی 253 رنزکی ناقابل شکست اننگ ہائی کوشش ہے لیکن 79 کا کم ٹوٹل بھی جنوبی افریقا کے نام آیا ہے۔