کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،جمائما نے پاکستان سے فتح چھین لی،بھارت کامیاب۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو ٹکر کی ٹیم ملی۔گرین کیپس نے گروپ 2 کے میگا ایونٹ کے بڑے شو میں زبردست مقابلہ کیا لیکن میگا ایونٹ میں روایتی حریف کو زیر کرنے کا خواب خواب ہی رہا،یہ ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری میں بھارت کے ہاتھوں چوتھی شکست ہے۔
ٹااس جیت کر پاکستان ویمنز ٹیم نے4 وکٹ پر 149 اسکور بنائے،اننگ کی اہم بات یہ تھی کہ کپتان بسمعہ معروف نے جہاں 55 بالز پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،وہاں رائٹ ہینڈ بیٹرعائشہ نسیم نے 25 بالز پر 43 رنزکی دھواں دار اننگ کھیل کر حریف ٹیم کو پزل کردیا۔ان کے سامنے بھارتی بائولر ،ایک اوور میں 3 وائیڈ بالز پھینکنے پر مجبور ہوئیں۔عائشہ کا اسٹائل ہوبہو ہارڈ ہٹر آصف علی والا تھا۔رادھا یادیو 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب گیند باز رہیں۔
جواب میں بھارتنے بااعتماد آغاز کیا،امپائر کے 2 فیصلے حق میں ہونے کے باوجود گرین کیپس کو بڑا فائدہ نہ مل سکا۔شفالی ورما نے 33 کیا ننگ کھیل کر بہتری کی بنیاد رکھی۔کپتان ہرمن پریت کور16 اسکور کرسکیں۔بھارت کو آخری 18 بالز پر 27 رنزدرکار تھے لیکن سیٹ بیٹر جمائما موجود تھیں۔جمائما روڈریگز نے پہلے ذمہ دارانہ پھت جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کے لئے آسانی کردی۔آخری 12 بالز پر 14 اسکور رہ گئے تھے۔بھارت نے ہدف 6 بالز قبل 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا،جمائمہ 38 بالز پر 53 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔