دبئی ،کرک اگین رپورٹ
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو میٹنگ آج 11 نومبر 2021 جمعرات سے شروع ہورہی ہے۔یہ سلسلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا،اس روز بورڈز میٹنگ بھی شیڈول ہے۔تمام رکن کرکٹ ممالک اس میں شریک ہونگے۔آئی سی سی بورڈ منیٹنگ کا طویل ایجنڈا ہے۔اس میں بہت سے اہم معاملات ڈسکس ہونے ہیں۔سر فہرست بات یہ ہے کہ 2024 سے 2031 کے 8 سالہ سرکل کے میگا ایونٹس کی میزبانی کے فیصلے ہیں۔ساتھ میں رکن ممالک کے آپس کے تعلقات مثال کے طور پر پاکستان کرکٹ کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط شامل ہیں۔افغانستان کرکٹ کا مستقبل بھی اجلاس کا موضوع بنے گا۔
پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش،اسی ماہ میچز،کووڈ رولز میں خوشگوار تبدیلی
ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے ختم ہوتے ہی اگلے سرکل کے 8 ایونٹس کی میزبانی کے لئے ممالک کا انتخاب اہم مرحلہ ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس پر جون سے کام جاری ہے۔کافی حد تک معاملات سیٹ ہوچکے ہیں۔اگلے سال ورلڈ ٹی 20 کپ کا میزبان آسٹریلیا ہوگا اور 2023 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت کے پاس ہوگی۔یہ فیصلے تو پہلے ہی کئے جاچکے ہیں۔
نئے سرکل میں ہر سال ایک گلوبل ایونٹ ہوگا،اس کے لئے پہلا ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 کا فیصلہ ہے۔اس کے لئے قرعہ فال امریکا اور ویسٹ انڈیز کے نام نکلنے کے روشن امکانات ہیں۔ویسٹ انڈیز اور امریکا نے مل کر میزبانی کی درخواست دے رکھی ہے۔یہاں سے 20 ٹیموں کا ایونٹ ہوگا اور 55 میچز کھیلے جائیں گے۔اس کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
بھارت نے اپنے لئے 2031 کاورلڈ کپ منتخب کررکھا ہے،اس کے لئے وہ تیاری کرچکا ہے۔اسی طرح وہ ایک اور ایونٹ کی میزبانی لے گا۔اس مین چیمپئبنز ٹرافی یا ورلڈ ٹی 20 ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ،انگلینڈ،جنوبی افریقا اقر ویسٹ انڈیز بھی ریس میں شامل ہیں کہ ایک ایک ایونٹ کی میزبانی لے لیں۔پاکستان کی 2 درخواستیں ہیں۔ایک ایونٹ کی میزبانی تنہا پاکستان کرنے کا خواہش مند ہے۔دوسرے کی میزبانی سری لنکا،بنگلہ دیش اور عرب امارات کے ساتھ یا ان مین سے کسی کے ساتھ مل کر لے گا۔