| | | | | |

پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش،اسی ماہ میچز،کووڈ رولز میں خوشگوار تبدیلی

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

بنگلہ دیش سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اچھی خبر آئی ہے۔ورلڈ ٹی 20 فائنل کے فوری بعد ٹیم کو بنگلہ دیش جانا ہے،جہاں پہنچنے کی تاریخ 16 نومبر ہے۔14 نومبر کو میگا ایونٹ کافائنل دبئی میں ہونا ہے،قومی ٹیم اگر آج سیمی فائنل میں ہمت ہارگئی تو پھر پاکستان واپسی ہوگی اور یہاں سے روانگی ممکن ہوسکے گی۔دوسری جانب کووڈ رولز کے حوالہ سے ڈھاکا سے پاکستان کے لئے مثبت خبر آئی ہے۔

بنگلہ دیش حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی ہے۔کھلاڑی جیسے ہی ڈھاکا پہنچیں گے،ہوٹل رومز میں ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا،جس کی رپورٹ 12 گھنٹوں میں آجائے گی۔کلیئر رپورٹ کے ساتھ ہی فوری طور پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔کسی بھی قسم کی کوئی سختی یا شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔

انگلینڈ کے ہارتے ہی برطانوی ہائی کمشنر کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہوگئیں

پاکستانی ٹیم 16 نومبر کو بنگلہ دیش پہنچتے ہی 17 نومبر سے ٹریننگ کرے گی۔3 ٹی 20 میچز 19 نومبر20 اور 22 نومبر کوہونگے۔پہلا ٹیسٹ میچ26 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبرسے کھیلاجائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ لہرکے بعد پہلی بار تماشائیوں کو میدان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کووڈ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ٹکٹ بھی اسے ہی ملے گی جس نے ویکسینیشن کروائی ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *