بے اوول،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کی تیزیوں کا کیویز کی جانب سے ویسا جواب،ہوش ٹھیکانے آگئے۔ٹم بلنڈل نے لوئر مڈل آرڈر میں رہتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور کرلیا۔10 ویں وکٹ پر ہاف سنچری سے زیادہ اسکور جوڑکر نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔یوں انگلینڈ جس نے پہلے روز صرف 58 اوورز بیٹنگ کرکے پہلی اننگ ڈکلیئر کی تھی اور ٹیسٹ ہسٹری میں دوسرے درجہ کی تیز ترین ڈکلریشن کی تھی۔
بے اوول میں میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے خلاف توقع اچھا سکور کیا۔37 رنز 3 وکٹ سے شروعات کیں اور 83 پر 5 اور 182 پر 7 وکٹ گنوانے کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم اپنی اننگ کی ٹرپل سنچری مکمل کرگئی۔اس کا تمام تر سہرا وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل کو جاتا ہے۔انہوں نے سنچری بنائی۔138 رنزکی ٹیسٹ اننگ کے ساتھ کیریئر کاہائی انفرادی اسکور کیا۔ان کے علاوہ ڈیوون کونوے نے77 کی اننگ کھیلی۔ٹام بلنڈل نے بلیئر ٹکنر کے ساتھ مل کر 10 ویں وکٹ کی شراکت میں 59 رنز جوڑت۔اس میں ٹکنر نے 24 بالز کھیل کر 3 رنزناٹ آئوٹ کئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 54 رنز دے کر 4 اور جمی اینڈرسن نے 3 وکٹیں لیں۔سٹورٹ براڈ نے بھی ایک آئوٹ کیا۔یوں جمی اور براڈ کی جوڑی نے انگلینڈ کے لئے 1000 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 79رنزبنالئے ہیں۔اس کی مجموعی برتری98 رنزکی ہوگئی ہے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا تھا۔