| | |

ٹیسٹ کرکٹ نئی پہچان کی جانب،انگلینڈ کی 267 رنزسے جیت،کیویزبے بس

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

getty images,AFP

انگلش کرکٹ ٹیم کی جارحیت جاری،ٹیسٹ کرکٹ کو نئی پہچان دینے والی بین سٹوکس الیون بیرون ملک مسلسل دوسری سیریز جیتنے کی جانب گامزن ہے۔بے اوول میں اس نے میزبان نیوزی لینڈ کو میچ کی چوتھی صبح 267 رنزکے بھاری مارجن سے شکست دی۔2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔کیوی ٹیم 394 رنزکے ہدف کے تعاقب میں صرف 126 کے قلیل اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔ڈیرل مچل نے نمایاں 57 رنزبنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے  بڑی عمر کے تجربہ کار بائولر جمی اینڈرسن نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔سٹورٹ براڈ نے بھی 4 کھلاڑی آئوٹ کئے لیکن اس کے لئے49 رنزدیئے۔ہیری بروک کو 89 اور54 رنزکی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے پہلی اننگ میں 9 وکٹ پر 325 اور دوسری اننگ میں374 اسکور بنائے تھے۔کیوی ٹیم پہلی اننگ میں 306 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

انگلینڈ نے اس میچ میں وہی جارحیت دکھائی جو گزشتہ سال کے آخر میں پاکستانی دورے  میں تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *