نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
کینگروز نئی دہلی قلعہ میں ذبح،28 رنز کے اندر8وکٹیں،ٹیم ڈھیر،بھارت کو معمولی ہدف۔آسٹریلیا کے بیٹر سٹیون سمتھ کی جلدبازی،ساتھ میں ان کے فیصلے کے حوالہ سے امپائر کے بد قسمت فیصلے نے آسٹریلیا کو ایسی مشکل میں ڈالا کہ 12 رنزکے اندر اس کی مڈل آرڈر کے پرخچے اڑگئے۔85 رنز 3 وکٹ سے اسکور 95 رنز 7 وکٹ ہوگیا۔پھر سنبھلنا مشکل ہورہا تھا۔
نئی دہلی کے قلعہ میں کینگروز سرپٹختے رہ گئے۔وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ سنبھلنا ہی مشکل تو ہوگیا۔کھیل کی تیسری صبح پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے 61 رنز 1 وکٹ سے شروعات کیں تو4 رنزکے اضافہ سے ٹریوس ہیڈ 43 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔سٹیون سمتھ اور لبوشین نےاسکور 85 تک پہنچایا۔یہاں سمتھ اسپنرزکے خلاف آزادی سے کھیلنے کے چکتر میں ایل بی ڈبلیو قرار دیئے گئے۔عین لیگ اسٹمپ مس کرتی بال امپائر فیصلے پر قائم رہی۔یوں ان 9رنزکی اننگ یوں ختم ہوئی کہ جیسے ہرچیز بکھرگئی ہو۔دوسرے سیٹ بیٹر لبوشین35 رنزبناکر گئے تو اسکور 95 تھا۔اسی اسکور پر میٹ رینشا2،،پیٹر ہینڈ کمب صفر اور اسی پر کپتان پیٹ کمنز صفر پر گئے۔یوں 10 رنز میں 4 اور صفر رنز میں 3 وکٹیں گریں۔پھر کیا تھا،ایلکس کیری 7 اور نیتھن لائن 8 کرکے گئے تو آسٹریلیا ا اسکور 9 وکٹ پر 113 ہوا تھا۔آسٹریلیا 113 پر ہی ڈھیر ہوا۔بھارت نے 52 رنز کے سیشن میں 9 کھلاڑی آئوٹ کئے۔28 رنزمیں 8 وکٹیں لیں۔اسپنرز نے ہی ہاتھ صاف کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ نئی پہچان کی جانب،انگلینڈ کی 267 رنزسے جیت،کیویزبے بس
آسٹریلیا ٹیم نے پہلی باری میں 263 رنز بناے تھے تو اس نے بھارت کو 262 پر آئوٹ کرکے 1 رن کی برتری لی تھی،لیکن دوسری باری میں یہ 1 رن کی برتری کوئی کمال کا سبب نہ بنی۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے تباہ کن بالز کیں۔42رنز کے عوض 7 وکٹیں لے گئے۔ایشون نے 59 رنزکے ساتھ وکٹیں لیں۔جدیجا نے پہلی باری میں 68 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے تھے۔یوں میچ میں 110 رنزکے عوض 10 شکار کئے۔
آسٹریلیا ٹیم دوسری اننگ میں 32 ویں اوور میں 113 رنزبناکر گئی۔یوں بھارت کو جیت کے لئے 115 رنزکا ہدف ملا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز ہے۔بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے 4 میچز کا یہ دوسرا ٹیسٹ ہے۔بھارت پہلا میچ پہلے ہی جیت چکا ہے۔