ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پی ایس ایل 8،ملتان کی دھوپ میں ٹیموں کی پریکٹس،وکٹ کیسی،ٹاس کس کا۔پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ دن میں ہونے جارہا ہے۔ملتان میں اچھی خاصی دھوپ پے اور چمکتے سورج نے ماحول گرم بنادیا ہے۔عین میچ کے آس پاس درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی دوپہر 12 بجے سے پریکٹس کررہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ شام کے میچ میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتی ہے،اس بار دوپہر کے میچ میں کیا ہوگا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ اب بھی شاید پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہو۔اس لئے کہ نئی پچ شروع میں بائولرزکوتھوڑا ہیلپ دیتی ہے ۔دوسرا سیکنڈ اننگ آسان ہوتی ہے۔تیسرا ہدف سامنے ہوتا ہے۔
کینگروز نئی دہلی قلعہ میں ذبح،28 رنز کے اندر8وکٹیں،ٹیم ڈھیر،بھارت کو معمولی ہدف
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بظاہر دھوپ کی چمک میں سفیدی لئے ہوئے ہے۔اس کے باوجود پیسرز کو مدد مل سکتی ہے۔پہلے کھیلنے والی ٹیم اگر 200 کے قریب اسکور کرگئی تو اس کی جیت کے امکانات ہونگے لیکن اگر بیٹنگ نہ چلی تو پھر 140سے 160 اسکور ممکن ہوسکیں گے۔
گزشتہ میچ میں سلطانز نے اسلام آباد کو یہاں پہلے کھلا کر 110پر ڈھیر کیا تھا لیکن یہ پچ اس پچ سے مختلف ہوگی۔شادب خان ٹاس جیت سکتے ہیں۔