ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ملتان کیوں جیت رہا،رضوان ہمیں ایک خاص چیز کھلائے جارہے،اسامہ میر کا انکشاف۔ کہتے ہیں کہ پہلی شکست کے بعد ہماری جیت کاسلسلہ جاری ہے۔جس کےلئے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ کراوڈ بھی بہت چارج ہے اور پوری سپورٹ کررہا ہے۔ وکٹ اتنا آسان نہیں تھا،پوائنٹ پر بال کرناتھی ۔ہمارے بائولرز نے لائن پر گیند کی جس سے کامیابی ملی۔ سیزن میں بہت کرکٹ کھیلی۔ لمبی کرکٹ کھیل کرپتا چلا کہ میری خامیاں کہاں کہاں ہیں ۔ان پرکام کیا ،جس کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں بہترین بائولرہوا ہوں ،اسی یقین کو لیکر پی ایس ایل میں بائولنگ کررہا ہوں۔ ہم ہرمیچ کوچیلنج سمجھ کرکھیل رہے ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹٰڈکےکھیلنے کا انداز سب سے الگ ہے۔ ہائی سٹرائیک والے کھلاڑٰی ہیں۔ یہ چیلنج تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی قابلیت پر بھی یقین تھا کہ اگر ہم ملتانی سوہن حلوہ کھارہے ہیں اور جس طرح کپتان ہمیں کھلارہا ہے، بہادر لیڈر کی نشانی ہوتی ہے بولڈ فیصلے کرتےہیں۔ جس طرح وہ کھلا رہے ہیں وہ کریڈٹ ان کوجاتا ہے جس طرح ٹیم کھیل رہی اس کاکریڈٹ ٹٰیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔،
پی ایس ایل 8 کا بڑا میچ،بڑا ٹاس،کراچی اور لاہور آمنے سامنے
کوشش کررہا تھا کہ اپنا بیسٹ دوں ۔ہمارے انالسٹ بہت اچھے ہیں جو ہمیں تیاری کےلئے ویڈیو نکال کردیتے ہیں۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہم دیکھ رہے تھے کہ ہرجگہ یہ بات ہورہی تھی کہ ملتان کی بیٹنگ کو بہت اچھی مگر بائولنگ سکلز پر بہت یقین ہے ۔ ہمیں بڑے نام کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنی صلاحیتوں پراعتماد کرتے ہوئے ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں تمام خامیوں پر کام ہوتا ہے ۔اینڈی فلاور ہماری خامیوں کوچیک کرتے ہیں اور اس پر پریکٹس پر کام کیا جاتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ جیتے جارہے ہیں تو خامیاں چھپ رہی ہیں بطوربائولر تو یہ خواہش ہے کہ تمام ٹیم کو آوٹ کردوں ایساکچھ سوچ کرنہیں آتاہے تاہم بہترین بالنگ کرانے کی کوشش کرتا ہوں تاکے اپنی ٹیم کو جتوائوں۔